ETV Bharat / international

Corruption Case on Netanyahu اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گواہی دی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 9:33 AM IST

مقبوضہ مشرقی القدس کی مرکزی عدالت میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ وہیں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کے خلاف عدالت میں گواہی دی۔ testifies against Prime Minister Netanyahu

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گواہی دی

یروشلم: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے پیر کو مقبوضہ مشرقی القدس کی مرکزی عدالت کے سامنے پیش ہوکر وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف گواہی دے دی۔ اس عدالت میں نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔ یائر لاپڈ کی عدالت آمد کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔ العربیہ کے مطابق اس کیس کو ’’ مسئلہ 1000‘‘ کے عنوان سے جانا جاتا ہے اور اس کیس میں لاپڈ اہم گواہ ہیں۔ اس کیس میں وزیر اعظم پر دھوکہ دہی اور خود پر کئے گئے اعتماد کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ دھوکہ دہی انہوں نے 2007 سے لے کر 2016 کے درمیان 700 ہزار شیکل یعنی 180 ہزار یورو کے سگار، شیمپین اور زیورات کی صورت میں پر تعیش تحائف وصول کرکے کی۔

انہوں نے یہ مالی یا ذاتی خدمات کے بدلے دولت مند افراد سے یہ تحائف وصول کیے۔ ان کو قیمتی تحائف دینے والوں میں ہالی ووڈ پروڈیوسر آرنون ملچن بھی شامل تھا۔ لاپڈ نے اس وقت وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا ہوا تھا اور وہ اب ملچن اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات کے بارے میں گواہی دے رہے ہیں۔ وہ گواہی دے رہے ہیں کہ نیتن یاھو نے اپنے دو دوستوں ملچن اور جیمز پیکر کو نوازنے کے لیے بیرون ملک سے واپس آنے والوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ کے قانون کی توثیق کو بڑھانے کی درخواست کو دو مرتبہ مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Israel election 2022 اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بنجامن نیتن یاہو سے شکست تسلیم کر لی

نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صرف اپنے دوستوں سے بغیر مانگے تحفے قبول کیے تھے۔ ان کے وکلاء نے اکتوبر 2019 میں کہا تھا کہ انہیں ایک ماہر قانونی رائے ملی ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انہیں قریبی دوستوں سے تحائف قبول کرنے کا حق حاصل ہے۔ لاپڈ نے نیتن یاہو کی حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر کام کیا۔ اس وقت 2013 اور 2014 میں ملچن کو فائدہ پہنچانے والے ایک بل پر بحث ہوئی تھی۔ شبہ ہے کہ وزیر اعظم نے ایک ٹیکس پروجیکٹ کو فروغ دیا تھا جس سے ان کے دوست کے کروڑوں ڈالر بچ گئے۔ اس وقت کے وزیر خزانہ لاپڈ نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت مئی 2020 میں شروع ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.