ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتال سے ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا

Israeli Force Detains Hospitals Staff: اسرائیلی فوج نے منگل کو غزہ میں مزید مہلک حملے کیے ہیں۔ منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں کام کرنے والے آخری دو اسپتالوں پر چھاپہ مارا ہے اور ڈاکٹروں کو حراست میں لیا ہے۔

Israeli forces raided the Hospitals in Gaza, detained hospitals staff.

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 9:56 AM IST

غزہ: غزہ پر اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائی جاری ہے۔ منگل کے روز اسرائیلی کی فوجی کارروائی میں تقریباً 100 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ حماس کے زیرانتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 19,600 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ کئی ہزار افراد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں لاشیں آج بھی عمارتوں کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔ مہلوکین میں 70 فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب، حماس نے بھی اسرائیل پر سخت مزاحمت اور لاب راکٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حماس نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے منگل کو تل ابیب کی طرف ایک بیراج پر فائرنگ کی، اور وسطی اسرائیل میں ہوائی حملے کے سائرن بج گئے۔ حالانکہ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی زمینی کارروائی میں اب تک اس کے 131 فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیل نے بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اس کی فوجی کارروائی میں تقریباً 7000 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں گھر تباہ ہوگیا

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 20000 ہوگئی

اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی کو کارکن اسپتال لے جاتے ہوئے

غزہ میں امدادی ٹرک پر القسام کے جنگجو
غزہ میں امدادی ٹرک پر القسام کے جنگجو
  • اسرائیلی فوج نے اسپتال پر دھاوا بولا اور ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا:

اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے العہلی اسپتال پر راتوں رات دھاوا بول دیا، اس اسپتال کو چلانے والے چرچ کے مطابق، اسپتال کے سامنے کے دروازے پر ایک دیوار کو فوج نے تباہ کردیا اور اس کے بیشتر عملے کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے، العہلی وہی اسپتال ہے جس پر ہوئے حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسپتال کو چلانے والے سینٹ جارج اینگلیکن کیتھیڈرل کے ایک پادری، ڈان بائنڈر، نے کہا کہ چھاپے کے نتیجے میں صرف دو ڈاکٹر، چار نرسیں اور دو چوکیدار رہ گئے ہیں جو کم ازاکم 100 سے زیادہ شدید زخمی مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے رہ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اسپتال بغیر پانی اور بجلی کے کام کررہا ہے۔ بائنڈر نے کہا کہ ایک اسرائیلی ٹینک اسپتال کے داخلی دروازے پر پر کھڑا تھا، جس نے کسی کو بھی اسپتال کے اندر داخل ہونے یا جانے سے روک دیا۔ بین الاقوامی امدادی گروپ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے منگل کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 12 دن تک محاصرے میں رکھنے کے بعد اتوار کے روز شمالی غزہ کے العودہ اسپتال پر قبضہ کر لیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے 16 سال سے زیادہ عمر کے تمام مردوں کو باندھ کر پوچھ تاچھ کی جس میں گروپ کے چھ کارکن بھی شامل تھے۔ وہیں، اسپتال کے چھاپوں کے بارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ اسپتال
اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ اسپتال
اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ اسپتال
اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ اسپتال
اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی بچہ
اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی بچہ
اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی بچہ
اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی بچہ

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی کے لیے تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.