ETV Bharat / international

Palestinian NGO Offices Sealed اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی سات تنظیموں کے دفاتر سیل کر دیے

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 5:53 PM IST

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری اور پولیس افسران نے فلسطین میں راتوں رات چھاپے مار کر سات تنظیموں کے دفاتر سیل کر کے املاک کو بھی ضبط کر لیا۔ ان دفاتر میں الحق نام کی تنظیم کا دفتر بھی شامل ہے۔ Palestinian NGO Offices Sealed

Etv Bharat
Etv Bharat

تل ابیب: اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی سات تنظیموں کے دفاتر کو سیل کردیا، اسرائیل کی جانب سے ان تنظیموں کو 'دہشت گرد' قرار دیا گیا ہے۔Palestinian NGO Offices Sealed

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری اور پولیس افسران نے راتوں رات چھاپے مار کر 'سات تنظیموں کے دفاتر کو سیل کرکے املاک کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ دفاتر میں الحق نامی تنظیم کا دفتر بھی شامل ہے، جس کے رام اللہ میں موجود دفتر کے بیرونی دروازے پر عبرانی زبان میں یہ تحریر چسپاں کردی گئی ہے کہ اسے 'سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جگہ پر کسی بھی قسم کی سرگرمی علاقے کی سلامتی، سکیورٹی فورسز اور امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے'۔

چرچ کے پادری نے بتایا کہ فوجیوں کی الحق کے دفاتر تک رسائی کی کوشش کے دوران عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود اینگلیکن چرچ کو بھی نقصان پہنچا, سینٹ اینڈریو ایپسکوپل چرچ کے فادر فادی دیاب نے کہا کہ فوجی صبح 3 بجے کے قریب احاطے میں آئے اور ہم نے دروازے پر گولیاں اور اسے پیٹنے کی آوازیں سنیں۔

الحق ان چھ فلسطینی گروپوں میں سے ایک ہے جنہیں اکتوبر میں اسرائیل نے پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) سے مبینہ رابطہ کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم کا نام دیا تھا، اسرائیل ان تنظیموں کے پی ایف ایل پی کے ساتھ مبینہ تعلق کے شواہد کبھی سامنے نہیں لایا۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایویو کوچاوی نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں غزہ کی پٹی میں حملے کے دوران ایک نامعلوم ملک پر حملہ کیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک مقامی کانفرنس میں کہا کہ دس دن پہلے اسرائیلی فوج نے انتہائی درستگی کے ساتھ 'اسلامی جہاد کمانڈر' تیسیر جباری کو نشانہ بنایا، جو ایک دہشت گرد ہے۔'

مشرق وسطیٰ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 7 اگست کو یمن میں حوثی باغی گروپ کے زیر انتظام کیمپ میں کم از کم چھ ایرانی اور لبنانی مشیروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق رپورٹس میں دھماکے کی وجہ حوثی بیلسٹک میزائل بتایا گیا تھا جو دوبارہ تنصیب کے دوران پھٹ گیا۔ ادھر مغربی کنارے کے قریب جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Troops kill Palestinians: اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.