ETV Bharat / international

Palestinian girl shot dead صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا - Palestinian Killed by Israeli Force

اسرائیلی فوج نے 19 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملے کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔Israeli forces kill palestine girl

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 6:32 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج نے انیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی اور کار سوار انیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب قصبے بیتونیا میں ایک کارکو گھات لگا کر نشانہ بنایا، تین اطراف سے کار پر فائرنگ کی گئی۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شہید اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ Palestinian Killed by Israeli Force

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملے کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی تھی۔اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملے کو جواز بنا کر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی عمر محض 18 سال تھی، جس کی شناخت مصعب محمد محمود نفل کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Mahmoud Abbas On Israel محمود عباس کی بلنکن سے اسرائیل سے جرائم بند کرنے کا مطالبہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.