ETV Bharat / international

Israeli Forces Kill Palestinian: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 34 سالہ نوجوان محمد حسن عساف اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلس شہر پر جارحیت کے دوران سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا Israeli Forces Kill Palestinian جب کہ 31 دیگر افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج Israeli forces نے فوری طور پرعساف کی ہلاکت پرکوئی تبصرہ نہیں کیا, لیکن اس نے پہلے بھی کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی نابلس اور مغربی کنارے West Bank کے دیگر شہروں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Israeli forces kill another Palestinian in Nablus as raids continue in occupied West Bank
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 6:02 PM IST

مغربی کنارے West Bank کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں Israeli forces نے بدھ کی صبح ایک فلسطینی کو ہلاک کردیا Israeli Forces Kill Palestinian جب کہ 31 دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ "34 سالہ نوجوان محمد حسن عساف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نابلس شہر پر جارحیت کے دوران سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔" وزارت کے مطابق، عساف فلسطینی اتھارٹی کی کمیٹی کے قانونی مشیر تھے۔ جب سے اسرائیل کے اندر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل اسرائیلی فوجی چھاپے مار رہے ہیں اور فلسطینوں کو گرفتار کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے دوران کئی مرتبہ خونی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، ہر روز اسرائیلی فوج کی جارحیت کے شکار فلسطینی ہورہے ہیں۔

طبی تنظیم کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے نابلس کے جنوب میں واقع بیتا اور لبن الشرقیہ پر چھاپہ مارا۔ فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع دیہات عریف اور بلتہ پر بھی چھاپہ مارا جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر عساف کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اس نے پہلے بھی کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی نابلس اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

تاہم فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مغربی کنارے کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں روزانہ چھاپے مارتی ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گزشتہ تین ہفتوں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اسرائیل میں چار حملوں کے بعد مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کو تیز کر دیا ہے، جن کاروائی میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں گزشتہ ہفتے تل ابیب کے مرکز میں فائرنگ بھی شامل تھی۔

الجزیرہ کی نتاشا غونیم نے جنین سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ایک حقیقی تشویش یہ ہے کہ اگر فلسطینیوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو اس سے صورتحال مزید خراب ہوتی جائے گی اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔‘‘ غونیم نے مزید کہا کہ "بڑا سوال اور تشویش یہ ہے کہ حماس کیا کرے گی۔ حماس اسرائیلی حکومت پر تنقید اور ان پر حملوں کو سراہتے رہے ہیں اور ابھی سائیڈ لائن پر ہے۔ لیکن حماس جوابی کارروائی کرے گی اور جوابی کارروائی کا مطلب اسرائیل پر راکٹ فائر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces kill Palestinians: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

اسرائیل میں کئی مہلک حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو اسرائیلی شہر بنی براک میں ایک فلسطینی نے مبینہ طور پر پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حالیہ برسوں میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدگی کے درمیان، حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی، فلسطینی اور اردنی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد رمضان سے پہلے کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ گزشتہ سال، اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے پر متعدد چھاپے مارے، جس سے مظاہرے شروع ہوئے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پچھلے سال کے اعادہ سے بچا جائے، جب رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم کے پڑوس شیخ جراح میں فلسطینیوں کے گھروں سے غیر قانونی بے دخلی کے خلاف مظاہروں نے مئی میں غزہ پر 11 روزہ اسرائیلی حملے کو بھڑکا دیا۔اسرائیلی بمباری میں 66 بچوں سمیت 260 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل کی جانب سے دو بچوں سمیت 12 افراد مارے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.