رام اللہ: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی بچے کو گولی مار کر شہید کر دیا، ۔وزارت کے مطابق، سولہ سالہ عامر ابو زیتون کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی۔ ابو زیتون اس سال مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے چوتھے فلسطینی ہیں، جب کہ گزشتہ سال مقبوضہ مشرقی یروشلم میں 170 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ اس کی موت ایک اور 15 سالہ فلسطینی بچے آدم عیاد کے منگل کو اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہوئی ہے۔Palestinian Boy Shot Dead
اسرائیلی اسپیشل فورسز نے جمعرات کو علی الصبح نابلس میں بلتہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا جس کے دوران مسلح جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح فلسطینیوں نے بلتہ میں چھاپہ مارنے والے فوجیوں، سرحدی پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے پھر ایک مسلح شخص کو گولی مار دی، جس نے فورسز پر قریب سے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:
Israeli Forces Kill Palestinian Teenager اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نابالغ فلسطینی بچہ ہلاک
Israeli forces kill Palestinians مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی ہلاک
اقوام متحدہ نے 2022 کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 16 سالوں میں سب سے مہلک سال قرار دیا۔ اسرائیلی فورسز نے 2022 میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں کم از کم 171 فلسطینیوں کو ہلاک کیا، جن میں 30 سے زائد بچے بھی شامل تھے اور کم از کم 9000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مارچ میں شروع ہونے والے اسرائیلیوں پر فلسطینیوں کے انفرادی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے "بریک دی ویو" کے نام سے ایک مہم شروع کی، جس کے تحت مغربی کنارے خاص طور سے جنین اور نابلس میں تقریباً روزانہ چھاپے، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ہلاکتیں کی جاتی رہی۔