ETV Bharat / international

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک اور یونیورسٹی کو تباہ کر دیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 19, 2024, 8:09 AM IST

Bombing of educational institutions in Gaza: اسرائیل نے غزہ میں الاسراء یونیورسٹی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں صیہونی افواج نے کئی تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

Israel blows up al-Israa University in Gaza, IDF releases video

غزہ: اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ایک اور یونیورسٹی کو تباہ کر دیا۔ واقعے کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بھی سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے جنوب میں اعلیٰ تعلیم کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے ایک اور یونیورسٹی الاسراء کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے اس کا ویڈیو بھی جاری کیا۔

  • Birzeit University condemns the brutal assault and bombing of @Al-Israa University campus by the Israeli occupation south of #Gaza city, this occurred after seventy days of the occupation occupying the campus; turning it into their base, and military barracks for their forces pic.twitter.com/vot9s1z3tz

    — Birzeit University (@BirzeitU) January 18, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلسطینی یونیورسٹی بیرزیت نے صہیونی فورسز کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، قابض افواج نے 70 دنوں سے الاسراء یونیورسٹی کیمپس میں ڈیرہ جمایا ہوا تھا، اور اسے ملٹری بیرکس میں تبدیل کر دیا تھا، اب اسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اس کی بنیادوں اور دیواروں میں 315 بم نصب کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذرا دیر میں پوری عمارت صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے یقین ہے کہ عالمی عدالت میں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی: رجب طیب ایردوان

اسرائیلی فورسز نے 11 اکتوبر 2023 کو بھی اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کو فضائی بمباری سے تباہ کر دیا تھا اور اس کی ویڈیو جاری کر دی تھی، آئی ڈی ایف نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی میں حماس کا اہم آپریشنل، سیاسی اور فوجی مرکز قائم تھا۔واضح رہے کہ تین ماہ قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فورسز اسپتالوں کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں، الازہر یونیورسٹی، القدس اوپن یونیورسٹی اور فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت متعدد کیمپسز پر آئی ڈی ایف نے بمباری کر کے انھیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.