ETV Bharat / international

اسرائیلی بمباری کی وجہ سےغزہ کو امداد فراہم کرنے کا کام بےحد مشکل ہوگیا ہے: اقوام متحدہ - غزہ میں اسرائیلی فوجی

ground fighting in Gaza غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی تصادم کی وجہ سے علاقے میں امداد فراہم کرنے کا کام مشکل ہوگیا ہے۔

Israeli bombardment and ground fighting blocking aid deliveries in Gaza says UN
اسرائیلی بمباری کی وجہ سےغزہ کو امداد فراہم کرنے کا کام بےحد مشکل ہوگیا ہے: اقوام متحدہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 28, 2023, 10:43 PM IST

غزہ: اقوام متحدہ کے خبررساں دفتر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (اوسی ایچ اے) کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں 23 سے 26 دسمبر تک فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ہولناک بمباری کی ہے۔

العربیہ کے مطابق امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ بمباری میں 24 اور 25 دسمبر کو تین پناہ گزین کیمپوں البریج، النصیرات اور المغازی پر 50 سے زیادہ حملے کئے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو مار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی ان کارروائیوں نے امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ ان کیمپوں کو جوڑنے والی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یواین آرڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کیمپ اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل تباہ ہونے لگا ہے۔

فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک ترسیل میں سہولت فراہم کرے اور اس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو بھی دہرایا۔ یاد رہے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21,110 ہوگئی ہے۔ (یواین آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.