ETV Bharat / international

Israel Syria Conflict اسرائیلی فضائیہ نے شامی بلا پائلٹ طیارہ مار گرایا - اسرائیلی فضائیہ نے شامی پائلٹ طیارہ مار گرایا

اسرائیل کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے شامی طیارے کو اسرائیلی فضائیہ نے مار گرایا۔ یہ واقعہ شام کے صوبہ حماص میں اسرائیلی فضائی حملے کے کئی گھنٹے بعد پیش آیا جس میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ Israel shoots down aircraft

اسرائیلی فضائیہ نے شامی بلا پائلٹ طیارہ مار گرایا

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 2:57 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فضائیہ نے شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والی بلا پائلٹ طیارے کو مار گرایا۔ فوج نے یہ اطلاع دی۔ اتوار کو فوج کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جیسے ہی انہیں طیارے کے اپنے علاقے میں داخل ہونے کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے اس کا پتہ لگانے کے لیے بھیجے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے، فضائیہ نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور اس میں کسی کے ہونے کی جانچ کی لیکن یہ پتہ چلنے پر کہ وہ بلا پائلٹ طیارہ ہے اسے ایک کھلے علاقے میں مار گرایا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو طیارے کا ملبہ اکٹھا کرنے کے لیے بھیجا گیا اور واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شام کے صوبہ حماص میں اسرائیلی فضائی حملے کے کئی گھنٹے بعد پیش آیا جس میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے نے اسرائیل اور شام کے درمیان جاری کشیدگی کو اجاگر کیا، جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ حالیہ برسوں میں اسرائیل ، شام میں باقاعدہ طور پر کئی فضائی حملے کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام میں فوجی مشیرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والا ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کا دوسرارکن دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے رکن مقداد مہغانی جعفرآبادی جمعہ کے اسرائیلی حکومت کے مجرمانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: Israel Demolished Palestinian Homes اسرائیل نے 2022 میں 953 فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے، یورپی یونین

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.