ETV Bharat / international

Israeli attack on Gaza غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز - جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 4,651 ہو گئی ہے جس میں 1700 سے زائد بچے شامل ہیں۔

Israeli air attack on Gaza, death toll exceeded 4,000
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 8:35 PM IST

یروشلم: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 4,651 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ساحلی علاقے میں 14,245 فلسطینی زخمی ہوئے۔ متاثرین میں 1,873 بچے اور 1,023 خواتین شامل ہیں۔ وزارت کے ترجمان اشرف نے ایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 266 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فضائی حملے 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوجی اہداف اور قصبوں پر حماس کے بڑے حملے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں اب تک اسرائیل میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی کے مطابق، غزہ کے ہسپتالوں میں انکیوبیٹرز میں کم از کم 120 نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ محصور انکلیو میں ایندھن ختم ہو گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 1700 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ میں لوگوں کی جانوں کے علاوہ مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غزہ کی وزارت اوقاف نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ وہیں اسرائیلی فوجکے اعلیٰ ترجمان ڈینیل ہگاری کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ میں کم از کم 212 اسرائیلی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رات بھر درجنوں فلسطینی جنگجو مارے گئے جن میں حماس کی راکٹ فورسز کے نائب سربراہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.