ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینی جاں بحق - غزہ کی پٹی

Death toll in Gaza غزہ کی پٹی میں جاں بحق ہونے والے میں کم از کم 8 ہزار 200 بچوں اور 6 ہزار 200 خواتین شامل ہیں جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Israeli aggression continues in Gaza, Death toll nears 21000 in Gaza
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینی جاں بحق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 8:45 PM IST

غزہ: حماس کے زیر اقتدار غزہ کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 250 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد غزہ میں مرنے والوں کی کل تعداد تقریبا 20 ہزار 700 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی میں سے اکثریت کو اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہاں انسانی حالات تباہ کن ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی باشندوں نے جنوبی غزہ پٹی میں سب سے بڑی طبی سہولت خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب کئی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ خان یونس میں الامال محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 7 افراد مارے گئے۔ رائٹرز کے مطابق دو مصری سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حماس اور اس کے اتحادی اسلامی جہاد نے مصر کی جانب سے غزہ پٹی میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدار چھوڑنے کی دی گئی تجویز کو مسترد کردیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں نے مزید یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے علاوہ کسی قسم کی رعایت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاں بحق ہونے والے میں کم از کم 8 ہزار 200 بچوں اور 6 ہزار 200 خواتین شامل ہیں جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، وہیں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے جہاں لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے 489 فوجی مارے گئے ہیں، جن میں سے 156 غزہ کی پٹی پر حملے شروع ہونے کے بعد سے، زمینی کاروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.