ETV Bharat / international

Israel UAE Free Trade Deal اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ نافذالعمل - Israel UAE relation

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ مئی 2022 میں دستخط کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا اور یہ اسرائیل اور کسی عرب ملک کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔

Israel, UAE sign free trade Deal into effect
اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ نافذالعمل
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 8:18 PM IST

یروشلم: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے۔ یہ یہودی ریاست کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا اقتصادی معاہدہ ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام نے اتوار کو کسٹم معاہدے پر دستخط کیے، جس کے ساتھ ہی مئی 2022 میں دستخط کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیل میں کسٹم معاہدے پر اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخواجہ نے نیتن یاہو کی موجودگی میں دستخط کیے۔

بیان کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے سے توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔ مزید برآں، اسرائیلی کمپنیاں متحدہ عرب امارات کے سرکاری ٹینڈرز تک رسائی حاصل کریں گی۔ کوہن نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کا مؤثر ہونا اسرائیل کی معیشت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ابراہم معاہدے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ابراہم معاہدے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ امریکہ کے تیار کردہ معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے مطابق، متحدہ عرب امارات اسرائیل کا 16واں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم 2022 میں 2.5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ اسرائیل اس وقت بحرین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.