ETV Bharat / international

Israel Hamas War اسرائیل کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم - اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ

حماس کی طرف سے کئی دہائیوں میں اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے پہلے سے ہی محصور غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی میں خوراک، بجلی اور ایندھن کے داخلے پر پابندی شامل ہوگی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 9, 2023, 7:39 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجو پیر کے روز اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحد میں گھسے جہاں انہوں نے ٹینکوں کے ذریعے باڑ کو بھی ختم کر دیا۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں ہزاروں عام شہری موجود تھے جن میں بچے بھی شامل تھے جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اسکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ گھروں کو نقصانات پہنچنے اور خوف کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تقریباً 73 ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل یہاں 2.3 ملین افراد رہائش پذیر تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.