ETV Bharat / international

Israel Syria Conflict اسرائیل نے شامی فائرنگ کا جواب دیا، آئی ڈی ایف - اسرائیل کی دفاعی فورس

اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے میں توپوں سے گولی باری کی گئی۔ Israel Attack in Syria

اسرائیل نے شامی فائرنگ کا جواب دیا، آئی ڈی ایف

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 9:38 AM IST

تل ابیب: اسرائیل نے شام سے گولان ہائٹس کی طرف داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے میں توپوں سے گولہ باری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ شام کی سرزمین سے اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔ ان میں سے ایک اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا اور جنوبی گولان ہائٹس میں گرا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز دیر گئے ٹویٹر پر کہا ’’آئی ڈی ایف کا توپ خانہ اس وقت شام سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں شامی علاقے پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ شمالی اسرائیل اور جنوبی گولان ہائٹس میں کیبتز نٹور اور موشو اونی ایتان میں سائرن بن رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Rockets fire at Israel مسجدالاقصی میں جھڑپوں کے بعد لبنان سے اسرائیل پر راکٹس فائر

واضح رہے کہ گولان ہائٹس کا علاقہ سیاسی اور تزویراتی لحاظ سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل نے سنہ 1967 میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم زیادہ تر عالمی برادری نے اسرائیل کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا۔ بتا دیں کہ اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں جمعے کو غزہ کی پٹی اور لبنان میں فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس کی جانب سے کہا گیا کہ جنوبی لبنان کے علاقے میں حماس کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران سرنگ کے ساتھ اسلحہ ساز فیکٹری کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اپریل کے شروعات میں اسرائیل نے شام کے صوبہ حمص میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے جس میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ شام کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.