ETV Bharat / international

اسرائیل کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے: محمد اسلامی - اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہائی الیاہو

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق اس بات سے اب انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے گذشتہ ہفتہ اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہائی الیاہو کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے غزہ پر جوہری بم گرانے کی بات کہی تھی۔ Iran on Israel, Hamas Israel War, Israeli Minister of Cultural Heritage Amihai Eliyahu

Israel Has Nuclear Weapons: Mohammad Eslami

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 9:16 AM IST

تہران: ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جوہری حملہ کرنے کے آپشن کے بارے میں اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہائی الیاہو کا تبصرہ درحقیقت یہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے حوالے سے اسلامی نے کہا کہ ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے جوہری ہتھیار رکھنے کا اعتراف کیا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ غزہ کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کو دھمکیاں دے کر اس نے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کچھ ممالک نے اسرائیلی وزیر کے تبصروں کی مذمت کی ہے ،لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں بالخصوص اقوامِ متحدہ اپنی خاموشی توڑیں اور ایسی بے باکی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اسلامی نے اسرائیلی تبصروں کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا ہمارے آپشنز میں سے ایک آپشن ہے: اسرائیلی وزیر

اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے مطالبہ کیا کہ اس جعلی حکومت کی طرف سے جوہری اسلحے کے استعمال کے خطرے کے نتائج کا اعلان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کرنے کے علاوہ ان تباہ کن خطرات کی مذمت کی جائے جو اقوامِ متحدہ کے ضوابط کے اہداف اور اصولوں کے منافی ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر امیحائی الیاہو نے ایک انٹرویو میں غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانے کے فرضی متبادل کے بارے میں سوال پر کہا تھا کہ یہ ایک طریقہ ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جوہری ہتھیار علاقائی اور عالمی سطح پر سب سے بڑا ممکنہ خطرہ، اسرائیل

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتین یاہو نے الیاہو کو کابینہ کے اجلاسوں سے تا حکمِ ثانی معطل کر دیا۔نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وزیر امیہائی الیاہو کے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.