ETV Bharat / international

جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں سے سنگین انسانی حالات مزید ابتر ہو گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 7:55 AM IST

Updated : Dec 8, 2023, 9:25 AM IST

جنوبی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو وسیع کرنا سنگین انسانی حالات کو مزید ابتر کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق لوگوں کو خوراک، پانی، رہائش، صحت اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ یو این رپورٹ کے مطابق، ان حالات میں امن و امان کے حالات بگڑنے کے خدشات ہیں۔ Israel's military operations in southern Gaza

Israel's military operations in southern Gaza

غزہ: جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔ غزہ کی خوفناک صورت حال سے پڑوسی ملکوں اور دیگر خطوں میں بھی تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ وہیں حماس نے جوابی کارروائیوں میں 72 گھنٹوں کے اندر اسرائیل کی 135 فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے اور متعدد فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مرنے والے یہودی فوجیوں میں اسرائیل کی جنگی کابینہ کے وزیر گادی ایسین کوٹ کا بیٹا ماسٹر سارجنٹ گیل میر ایسین کوٹ بھی شامل ہے۔

  • The war in #Gaza has been ongoing for two unbearable months, inflicting appalling human suffering.

    “People have nothing. It has to end now,” stresses Gemma Connell, from our team on the ground.

    “We are doing everything we can, but it is so far from enough.” 🔊 Hear more ⬇️ pic.twitter.com/4NSsVEqgL0

    — UN Humanitarian (@UNOCHA) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • جنوبی غزہ میں اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کو راتوں رات دو بار نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کے حکام نے خبردار کیا تھا کہ محصور علاقے میں کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔ غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس کے جنوبی حصے میں اسرائیل کی وسیع فضائی اور زمینی کارروائیوں نے مزید دسیوں ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے اور سنگین انسانی حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ جنوبی غزہ سے باہر خوراک، پانی اور ادویات کی تقسیم کو روک دیا گیا ہے، اور فوجی انخلاء کے نئے احکامات لوگوں کو ہمیشہ چھوٹے علاقوں میں سمیٹ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہوئی جنگ کے بعد سے اب تک تقریباً 1.87 ملین افراد یعنی غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

Palestinians inspect the damage of a destroyed building following Israeli airstrikes in Khan Younis refugee camp, southern Gaza Strip

A Palestinian woman gestures following Israeli airstrikes in Khan Younis refugee camp, southern Gaza Strip

اسرائیل کی جانب سے تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے۔ وہیں، حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت نے کہا کہ اس علاقے میں مرنے والوں کی تعداد 17,100 سے تجاوز کر گئی ہے اور 46,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔ وزارت شہریوں اور جنگجوؤں کی ہلاکتوں میں فرق نہیں کرتی لیکن کہا کہ مرنے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Palestinians evacuate a wounded woman following Israeli airstrikes in Khan Younis refugee camp, southern Gaza Strip

A Palestinian man evacuates a wounded boy following Israeli airstrikes in Khan Younis refugee camp, southern Gaza Strip

  • غزہ کے رفح علاقے میں بھیڑ بھاڑ کے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کا رفح علاقہ پناہ گزینوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور یہاں بنیادی وسائل کی زبردست کمی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق "ہزاروں لوگ امداد کی تقسیم کے مراکز کے ارد گرد گھنٹوں انتظار کرتے ہیں کیونکہ لوگوں کو خوراک، پانی، رہائش، صحت اور تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ یو این رپورٹ کے مطابق، ان حالات میں امن و امان کے حالات بگڑنے کے خدشات ہیں،" اقوام متحدہ کے شراکت داروں کا کہنا ہے کہ "رفح میں پناہ گاہوں میں اتنی زیادہ بھیڑ ہے کہ ، بیت الخلاء اور صفائی کی سہولیات کے فقدان نے لوگوں کو کھلی فضا میں رفع حاجت کرنے پر مجبور کر دیا ہے"۔ شمالی غزہ کے رہائشیوں کو پینے اور گھریلو مقاصد کے لیے پانی تک مناسب رسائی نہیں ہے، جس کی وجہ سے "غیر محفوظ ذرائع سے پانی کے استعمال کی وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں شدید خدشات" ہیں۔

  • The international humanitarian community has a single, clear message:

    This has to stop immediately.

    That ceasefire we've all been talking about has to start immediately.

    I talked to NPR’s @HereAndNow about the latest in #Gaza.https://t.co/c5KkVZYN28

    — Martin Griffiths (@UNReliefChief) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
Palestinians displaced by the Israeli ground offensive on the Gaza Strip set up a tent camp in the Muwasi area

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لاکھوں افراد کو خوراک، پانی اور دیگر سامان فراہم کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ علاقے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے کیونکہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں کی رفتار شمال جیسی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی ٹرک ابھی بھی مصر سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں آ رہے ہیں، لیکن یہ کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار ایسی سڑکیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو برباد نہیں ہوئے ہوں۔ گریفتھس نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل سے کریم شالوم کراسنگ کو کھولنے کے لیے ہفتوں سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ ٹرکوں کو براہ راست شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ رفح اور جنوب میں جانے کی اجازت دی جائے۔

  • اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جب سے جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف شدید فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں، فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گیے وعدوں کو وفا نہیں کیا ہے۔ بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ یہ "لازمی" ہے کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے کہ عام شہری ہلاک یا زخمی نہ ہوں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں گزشتہ ہفتے اسرائیل کے دورے پر یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو دوبارہ یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہیں ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ، بلنکن نے جمعرات کے اوائل میں اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر سے بات کی اور کہا کہ امریکہ غزہ کو ایندھن کی نئی فراہمی سے خوش ہے لیکن پھر بھی وہ دیگر امدادی ترسیل میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہے۔ اسی وقت، بلنکن نے ڈرمر کو بتایا کہ شہری ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں اور اسرائیل کو ان کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 9:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.