ETV Bharat / international

اقوام متحدہ سمیت اٹھارہ عالمی تنظیموں کا فلسطین میں فوری سیز فائر کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزین سمیت 18 عالمی اداروں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے انسانی بنیادوں پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن کا کہنا ہے کہ جب تک یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم جنگ بندی نہیں کریں گے۔ Israel Hamas war

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 6, 2023, 8:04 PM IST

Updated : Nov 6, 2023, 8:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اقوام متحدہ کے گروپوں سمیت 18 عالمی تنظیموں نے فلسطین میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ اور اس کے علاوہ دیگر انسانی حقوق کی 18 عالمی تنظیموں کے سربراہان نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں انسانی بنیادوں پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انٹر ایجنسی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے پر 18 تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت ہوگیا اب اسے ہر صورت رکنا چاہیے۔

مشترکہ اعلامیے میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کا قتل سفاکیت ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2.2 ملین فلسطینی محصور ہیں جہاں غذا، پانی، ادویات، بجلی اور ایندھن تک میسر نہیں جب کہ گھروں، پناہ گاہوں، عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب اتوار کے روز حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے اطراف شدید بمباری کی جس میں کئی اسپتالوں پر بھی بم برسائے گئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ وہیں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم جنگ بندی نہیں کریں گے۔ ہم نے یہ بات اپنے دوستوں اور دشمنوں سب کو بتا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ سمیت دیگر فلسطینی علاقوں پربمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ 23 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے بھی اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Nov 6, 2023, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.