ETV Bharat / international

Israel Hamas War غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اقوام متحدہ کے نو ملازمین ہلاک

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت 1200 سے زیادہ فلسطینیوں کی اموات اور 5000 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسپتالوں میں طبی سامان بھی کم پڑنے لگا ہے جب کہ پورے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور پانی کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 12, 2023, 10:42 PM IST

یروشلم: غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر بمباری کی گئی جس کے سبب7 لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ پناہ گزیں کیمپ میں عمارت تباہ ہونے سے مزید 7 لاشیں برآمد ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 12 سو سے بڑھ گئی اور اسپتالوں میں طبی سامان بھی کم پڑنے لگا ہے جب کہ پورے غزہ کی بجلی بند کیے جانے سے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اور غذائی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس نے غزہ کی پٹی میں طبی سازوسامان، خوراک، ایندھن اور دیگر امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ امدادی کارکنوں کی علاقے میں رسائی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سیکریٹری جنرل نے تنازعے کے تمام فریقین سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بے یارومددگار فلسطینیوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس کوشش کے لیے فوری طور پر امداد جمع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

انٹونیو گوٹیریئس نے کہا کہ وہ خود اور مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار اور خطے کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں تاکہ تنازعے کو خطے میں وسیع پیمانے پر پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انٹونیو گوٹیریئس نے کہا ہے کہ انہیں فلسطینی لوگوں کی جائز شکایات اور اسرائیل کے اپنی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احساس ہے تاہم فریقین شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور خونریزی، نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کریں۔

سیکرٹری جنرل نے مسلح گروہوں کی جانب سے اسرائیل کے 100 سے زیادہ شہریوں اور فوجیوں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 1200 سے زیادہ فلسطینیوں کی اموات اور 5000 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل نے تنازعے کے فریقین سے ایسے اقدامات سے باز رہنے کو کہا جہاں سے واپسی نہ ہو سکے اور جن سے انتہاپسند مضبوط ہوں اور پائیدار امن کے حصول کے امکانات ختم ہونے کا اندیشہ ہو۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.