ETV Bharat / international

Israel Hamas War غزہ میں ہونے والا نقصان ہیروشیما میں ہونے والے نقصانات سے زیادہ: ملائیشیائی وزیراعظم

یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری کی ایک رپورٹ نے وضاحت کی ہے کہ غزہ پر گرائے گئے بم ہیروشیما کے دھماکے کی طاقت سے 1.5 گنا زیادہ تھے۔ 7 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان غزہ پر 25 ٹن بم گرائے گئے جب کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیروشیما پر 15 ٹن بم گرائے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 5, 2023, 10:49 PM IST

یروشلم: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کشیدا کے ہمراہ آج اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے گرائے گئے بموں سے ہونے والا نقصان دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہونے والے نقصانات سے زیادہ ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق تاہم ملائیشیا کے وزیر کا یہ موازنہ مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اس کی تصدیق یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری کی ایک رپورٹ سے بھی ہوئی۔ اس نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ غزہ پر گرائے گئے بم ہیروشیما کے دھماکے کی طاقت سے 1.5 گنا زیادہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان غزہ پر 25 ٹن بم گرائے گئے جب کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیروشیما پر 15 ٹن بم گرائے گئے۔ یورو- میڈیٹیرینین آبزرویٹری کے مطابق کل تک بم دھماکے میں 9,681 افراد مارے جا چکے ہیں۔ ان میں 4,053 بچے اور 2,570 خواتین شامل ہیں، جب کہ 26,990 زخمی ہوئے اور 2,219 لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 75 سال پہلے ایک امریکی B-29 جنگی طیارے نے ہیروشیما پر ایک خوفناک نیا ہتھیار لانچ کیا، جوہری بم نے شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ ایک اندازے کے مطابق 70,000 افراد فوری طور پر ہلاک اور دسیوں ہزار خوفناک زخمی ہوئے۔

ریکارڈ شدہ ہلاکتوں کی تعداد صرف تخمینہ ہے، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیروشیما کے 350,000 باشندوں میں سے تقریباً 140,000 ہلاک ہوئےتھے۔ ناگاساکی میں کم از کم مزید 74,000 ہلاک ہوئے۔ غیر مسبوق پُرتشدد بمباری کے نتیجے میں تقریباً پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 84,100 مکانات مکمل تباہ ہوئے، 146,100 مکانات کو نقصان پہنچا، درجنوں عمارتوں کے علاوہ جو اسکول، ہسپتال اور صنعتی سہولیات پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیروشیما پرگرائے گئے یورینیم بم کا وزن 4500 کلوگرام تھا اور اس کی طاقت 15000 ٹن تھی۔ بم نے شہر کا 5 مربع میل علاقہ تباہ کر دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18 اکتوبر 1907ء کو دی ہیگ میں دستخط شدہ زمین پر جنگ کے قوانین اور رواج کے احترام سے متعلق کنونشن کا آرٹیکل 25، شہروں، دیہاتوں، مکانات اور غیر محفوظ عمارتوں پر حملہ کرنے یا بمباری کرنے سے منع کرتا ہے۔(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.