ETV Bharat / international

Israel Hamas war حماس کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیل خود دہشت گرد: مہاثر محمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 9:45 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 10:46 PM IST

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاثر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر فلسطینیوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔ Israel calling Hamas a terrorist is itself a terrorist: Mahathir Mohamad

Etv Bharat
Etv Bharat

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاثر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر فلسطینیوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں ہزاروں شہریوں نے جمعہ کو کوالالمپور کی قومی مسجد اور ملک بھر کی دیگر مساجد میں اسرائیل اور حماس جنگ کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔
سابق وزرائے اعظم مہاثر محمد اور محی الدین یاسین سمیت تمام سیاسی تقسیم سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے قومی مسجد میں 1,000 پر مشتمل ہجوم سے خطاب کیا۔

زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے وزیر محمد صابو اور ڈپٹی یوتھ اینڈ اسپورٹس منسٹر ایڈم ایڈلی کابینہ کے کئی خدمت گزار وزراء میں شامل تھے جنہوں نے ہفتہ وار نماز جمعہ کے بعد اجتماع میں شرکت کی۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ حماس کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیل خود ایک دہشت گرد ریاست ہے جو برسوں سے فلسطینوں کا خون بہا رہا ہے اور اسے مغرب اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پرمغرب کی خاموشی تشویش ناک ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنا غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر منحصر ہوگا۔

وہیں چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس تنازعہ کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ "تاریخی ناانصافی” ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مسئلے کی جڑ ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطین کی خواہش کے حصول میں طویل تاخیر میں ہے اور حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Warns Israel خطے میں نئے محاذ کا کھلنا اسرائیلی اقدامات پر منحصر ہے: ایران

چین نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل حالیہ کشیدگی میں اضافے پر نظر ہے تازعات کی وجہ سےعام شہریوں ہلاکتوں پر بہت غمزدہ ہیں۔ بیان کے مطابق شہریوں کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں چین تنازعات کو بڑھانے اور خطے کو غیرمستحکم کرنےکی مخالفت کرتا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 13, 2023, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.