دمشق: اسرائیل نے پیر کو شام کے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے کے قریب ہوا اور اس کے نتیجے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خدمات میں خلل پڑا اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ Israeli Air Strike Kills Two Syrian Soldiers
اس کے ساتھ ہی اس حملے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل ثنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں رات کے وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شام کا فضائی دفاع اسرائیلی حملے کا جواب دے رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2022 میں اسرائیل نے شام میں بڑی تعداد میں میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli air attacks in Syria اسرائیل کے فضائی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل 19 نومبر 2022 کو شام میں ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا تھا۔ شام کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی تھی۔ اسرائیلی فضائیہ نے بنیاس شہر کے نزدیک بحیرۂ روم سے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ملک کے وسط اور ساحل پر شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ حملے میں چار فوجی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا اور کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ Israeli air attacks in Syria
یو این آئی