ETV Bharat / international

Islamic State Group Leader Killed اسلامک اسٹیٹ کے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں ہلاک

اسلامک اسٹیٹ گروپ نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں مارے گئے ہیں اور اس کے متبادل کے طور پر گروپ کے نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کا نام پیش کیا ہے۔ Islamic State group leader killed

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:59 PM IST

عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسلامک اسٹیٹ گروپ نے بدھ کو اعلان کہ ان کا سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں مارا گیا ہے اور ان کی جگہ گروپ کے نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو منتخب کیا گیا ہیں۔ Islamic State group leader killed

گروپ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ابو حسن الہاشمی القرشی خدا کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوگیا، لیکن ان کی موت کی تاریخ یا حالات کی وضاحت نہیں کی گئی۔ ایک آڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے گروپ کے نئے رہنما کی شناخت ابو الحسین الحسینی القرشی کے طور پر کی۔ ترجمان نے نئے رہنما کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ وہ ایک تجربہ کار جہادی ہیں اور انہوں نے آئی ایس کے وفادار تمام گروہوں سے اپنی وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القرشی اس سال فروری میں شمالی شام کے صوبے ادلب میں امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے اور ان کے پیشرو ابوبکر البغدادی کو بھی اکتوبر 2019 میں ادلب میں مار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.