پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے علاقے مارگلہ کے مجسٹریٹ نے خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کے خلاف متنازع بیان دینے پر درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا ہے۔ یہ وارنٹ گزشتہ روز 30 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کو روک دیا تھا کیونکہ عمران خان عدالت میں پیش ہوکر ایڈیشنل خاتون جج سے معافی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔Arrest Warrant against Imran Khan
اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کا معاملہ ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اور عدالت عالیہ نے اس مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا، عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے'۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تم کو چھوڑیں گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Imran Khan in Contempt Case توہین عدالت کیس میں عمران خان معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر