اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ سائفر کیس کی سماعت کررہی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے پہلے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف پاکستان کے سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
-
آخر کار، کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے میں قانونی تقاضوں کے برعکس، درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔#انصاف_کا_جنازہ pic.twitter.com/kq35fqAhVb
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">آخر کار، کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے میں قانونی تقاضوں کے برعکس، درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔#انصاف_کا_جنازہ pic.twitter.com/kq35fqAhVb
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023آخر کار، کئی دنوں کی تاخیر کے بعد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے میں قانونی تقاضوں کے برعکس، درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔#انصاف_کا_جنازہ pic.twitter.com/kq35fqAhVb
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے عدالتی روایات کے برعکس اپنے آپ کو چئیرمین عمران خان کے مقدمات کے بینچ سے خود کو الگ نہ کیا۔ پہلے فیصلہ کئ روز تک محفوظ رکھا، اور جب سنایا تو #انصاف_کا_جنازہ نکالتے ہوئے ان تمام قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا جن کی بنا پر پاکستان کے معروف… pic.twitter.com/F5aNYTXV5A
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے عدالتی روایات کے برعکس اپنے آپ کو چئیرمین عمران خان کے مقدمات کے بینچ سے خود کو الگ نہ کیا۔ پہلے فیصلہ کئ روز تک محفوظ رکھا، اور جب سنایا تو #انصاف_کا_جنازہ نکالتے ہوئے ان تمام قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا جن کی بنا پر پاکستان کے معروف… pic.twitter.com/F5aNYTXV5A
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے عدالتی روایات کے برعکس اپنے آپ کو چئیرمین عمران خان کے مقدمات کے بینچ سے خود کو الگ نہ کیا۔ پہلے فیصلہ کئ روز تک محفوظ رکھا، اور جب سنایا تو #انصاف_کا_جنازہ نکالتے ہوئے ان تمام قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا جن کی بنا پر پاکستان کے معروف… pic.twitter.com/F5aNYTXV5A
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنےکی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔ یہی نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنےکے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئےکہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
-
خان صاحب نے 24 تاریخ کو کہا تھا کہ یہ لندن معاہدہ پر عمل ہو رہا ہے اور اسکا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان کو جیل میں رکھا جائے اور شاید اس کے بعد بھی جیل میں رکھا جائے۔۔ علیمہ خان#انصاف_کا_جنازہ
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
pic.twitter.com/r4XGu1AuJI
">خان صاحب نے 24 تاریخ کو کہا تھا کہ یہ لندن معاہدہ پر عمل ہو رہا ہے اور اسکا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان کو جیل میں رکھا جائے اور شاید اس کے بعد بھی جیل میں رکھا جائے۔۔ علیمہ خان#انصاف_کا_جنازہ
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
pic.twitter.com/r4XGu1AuJIخان صاحب نے 24 تاریخ کو کہا تھا کہ یہ لندن معاہدہ پر عمل ہو رہا ہے اور اسکا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان کو جیل میں رکھا جائے اور شاید اس کے بعد بھی جیل میں رکھا جائے۔۔ علیمہ خان#انصاف_کا_جنازہ
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
pic.twitter.com/r4XGu1AuJI
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کا ہاتھ ہے، تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔ عمران خان سائفر کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں، انہیں 5 اگست کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے عمران خان کے خلاف 150 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔