ETV Bharat / international

Iranian Attacks on Kurdistan Region عراق نے کردستان کے علاقے پر ایرانی بمباری کی شدید مذمت کی

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 12:06 PM IST

اتوار کو ایران کی جانب سے کردستان میں مقیم ایرانی کرد حزب اختلاف کے گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس پر عراق کی وزارت خارجہ نے ایرانی حملے کی شدید مذمت کی۔ Iranian bombing of Kurdistan region

عراق نے کردستان کے علاقے پر ایرانی بمباری کی شدید مذمت کی

بغداد: شمالی عراق میں پھر رات کے وقت ایرانی حملوں کے بعد عراقی وزارت خارجہ نے کردستان کے علاقے پر ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے ایرانی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا ملک کو "تنازعات کا میدان" نہیں بننے دیں گے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے حملوں کو "دو ٹوک" مسترد کیا اور کہا یہ ملک بیرونی جماعتوں کے لیے حساب چکانے کا میدان ہوگا۔ Iraq condemns Attacks on Kurdistan Region

انہوں نے کہا کردستان کے علاقے پر ایران اور ترکی کے متعدد بار کے حملے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ عراقی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ عراق کی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے کا راستہ یا ہیڈ کوارٹرز نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے اتوار کو رات گئے ایران کی جانب سے کردستان میں مقیم ایرانی کرد حزب اختلاف کے گروپوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ دو روزکے دوران شمالی شام اور عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر ترکی نے بھی بمباری کی ہے۔ واضح رہے شمالی عراق پر ایرانی حملے ستمبر کے وسط سے دہرائے جا رہے ہیں، ستمبر کے وسط میں ہی ایران میں ایک خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے شروع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: US shoots down Iranian drone in northern Iraq امریکہ نے عراق میں ایرانی ڈرون مار گرایا، امریکی ترجمان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.