بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک ٹینکر ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ عراقی وزارت داخلہ کے میڈیا آفس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ہفتے کے روز البینوک کے پڑوس میں ایک اور کار کے ساتھ سڑک کے حادثے کے بعد پٹرولیم گیس لیک ہوجانے کے سبب ایک ٹرک پھٹ گیا، جس سے کئی قریبی کاروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ explosion in Iraq
انہوں نے کہا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ایمبولینس اور مقامی گاڑیوں کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثنا، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں ہولناک دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Rockets hit Baghdad Green Zone پارلیمانی اجلاس کے دوران بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملہ
یو این آئی