ETV Bharat / international

Iran’s Khamenei calls for boycott of Israel مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ: آیت اللہ خامنہ ای - آیت اللہ خامنہ ای

ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عرب و مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ: آیت اللہ خامنہ ای

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 7:24 PM IST

حیدرآباد: ایران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عرب و مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اسرائیلی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات بند کردینے کی اپیل کی تاکہ اسرائیل کو غزہ پر جاری بمباری کو روکنے کےلئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے بیان میں کہاکہ غزہ میں جاری بربریت کے لئے مغرب ممالک ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Jabalia Refugee Camp اسرائیل کا جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، پچاس سے زائد ہلاکتیں

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مغرب ممالک اسرائیل کے حملے کا جواز پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے عالم عرب کو مخاطب ہوکر کہا کہ غزہ میں عام لوگوں کے خلاف کی جارہی جارحیت کےلئے صرف اسرائیلی حکومت ذمہ دار نہیں ہے بلکہ اس عمل میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے منظور کردہ قراردادوں کے مطابق اپنی آزاد ریاست کے قیام کا حق حاصل ہے۔ صدر شوکت میرزیوف کا یہ بیان اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے 26ویں روز سامنے آیا ہے جس میں اب تک 8300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں 66 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.