ETV Bharat / international

Iran Helping Russia ایران نے روس کے زیر تسلط کریمیا میں عسکری ماہرین بھجوائے، امریکہ - کریمیا میں ایرانی افواج کا روس کی مدد

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ایرانی فوجی کریمیا میں روسی فوجیوں کی ڈرون حملوں میں مدد کر رہے ہیں۔ Iran help Russian troops with drone strikes

ایران نے روس کے زیر تسلط کریمیا میں عسکری ماہرین بھجوائے ہیں، امریکہ

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 10:55 AM IST

واشنگٹن: امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے روس کے زیر تسلط کریمیا میں عسکری ماہرین بھجوائے ہیں جو یوکرین کے خلاف ڈرون حملوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے نیشنل سکیورٹی ترجمان جون کربی نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین تربیت اور تکنیکی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر پیر کو کامیکازی خود کش ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جو ایرانی ساختہ ہے۔ برطانیہ نے اس ڈرون کی سپلائی کے ذمہ دار کاروباری کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Iran Helping Russia

بی بی سی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے نیشنل سکیورٹی ترجمان جون کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہمارا اندازہ ہے کہ ایرانی فوجی اہلکار کریمیا میں موجود ہیں اور ان حملوں میں روس کی معاونت کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ایرانی ساختہ ڈرونز کو روسی اہلکار اڑا رہے ہیں لیکن ایرانی اہلکاروں کی ایک معمولی تعداد تکنیکی معاونت کر رہی ہے۔‘ جون کربی کے مطابق ’تہران اب ناصرف اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس سے یوکرین میں عام شہری متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ان کے اہلکار اب براہ راست وہاں موجود ہیں۔‘

’امریکہ یوکرین کی عوام کے خلاف ایران کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی کو سامنے لانے اور اس کی مقابلہ کرنے کے لہے ہر ممکن راستہ اختیار کرے گا۔‘ یوکرین نے پیر کے روز حملے میں ملوث ڈرون کی شناخت ایرانی ساختہ شاھد 136 کے طور پر کی تھی۔ ان کو کامیکازی اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ حملے کے بعد یہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ 'کامیکازی' جاپانی زبان کا لفظ ہے جو دوسری عالمی جنگ میں ان جاپانی پائلٹس کے لیے استعمال ہوتا تھا جو اپنے طیاروں کے ذریعے خودکش حملے کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: اگر چین نے روس کی مدد کی تو نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکہ

اب تک یہ غیر واضح ہے کہ روس کے پاس ایسے کتنے ڈرون ہیں تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران ایسے سینکڑوں ڈرون روس بھجوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ روس نے حالیہ دنوں میں میزائل کے ساتھ ساتھ ان ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس سے ملک کے ایک تہائی بجلی فراہم کرنے والے سٹیشن تباہ ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کے بعد یوکرین میں جنگ کے بعد پہلی بار بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.