ETV Bharat / international

Iran and UN On International issue ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

ایران کے وزیر خارجہ امير عبد اللهيان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے فون پر بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون جاری رکھنے کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔ Telephonic Conversation between Iran and UN

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 3:18 PM IST

تہران: ایران کے وزیر خارجہ امير عبد اللهيان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے فون پر بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی۔Iran holds phone talks with UN

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (اے آئی او ای) اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (ئی اے ای اے) کے درمیان تکنیکی بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر عبداللہیان نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان کافی تعاون ہوا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ پیغامات کے حالیہ تبادلے کی خبر دی۔ جسے باضابطہ طور پر مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یمن میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ایران جنگ بندی میں توسیع اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے جاری رہنے اور یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ہٹانے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ یمن کے لیڈر اور عوام کریں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آئندہ اجلاس میں ایران مخالف مسائل کو اٹھانے کی بعض مغربی حکومتوں کی کوششوں پر تنقید کی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون جاری رکھنے کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Antonio Guterres on Rohingya Community گٹیریس نے روہنگیا برادری کے انسانی حقوق کی بحالی پر زور دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.