ETV Bharat / international

تہران مخالف الزامات پر ایران نے جرمن سفیر کو طلب کیا

Iran summons German envoy جرمنی کی ایک عدالت نے نومبر 2022 میں عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ایک جرمن ایرانی شہری کو 33 ماہ قید کی سزا سنائی اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ سازش ایرانی ایجنسیوں سے جڑی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 21, 2023, 5:19 PM IST

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جرمنی کی ایک عدالت میں تہران کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اودو موزیل کو طلب کیا۔ ژنہوا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزارت کے مغربی یورپ کے شعبہ کے سربراہ ماجد نیلی احمدی نے بھی جرمنی میں ایک یہودی عبادت گاہ میں آگ زنی کی مبینہ سازش کے تعلق سے برلن میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

میٹنگ کے دوران جرمن سفیر کو یاد دلایا گیا کہ بقائے باہمی کے اصول کو فروغ دینے میں ایران کا بہت ہی شاندار ٹریک ریکارڈ ہے کیونکہ اسلام اور ایرانی ثقافت میں ابراہیمی مذاہب کا احترام کرنے کا ایک قابل قدر درجہ ہے۔ جرمن سفیر موزیل نے کہا کہ وہ ایران کے احتجاج کو جلد از جلد برلن تک پہنچائیں گے۔ منگل کو ایک بیان میں جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے مبینہ آتش زنی کی سازش کے الزام میں ایرانی رہنما کو طلب کیا ہے۔

اس سے پہلے ڈسلڈورف کی اعلیٰ علاقائی عدالت نے نومبر 2022 میں مغربی شہر بوخم میں عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے ایک جرمن ایرانی شہری کو مجرم قرار دیا اور اسے 33 ماہ قید کی سزا سنائی اور یہ دعویٰ کیا کہ سازش ایرانی ایجنسیوں سے جڑی تھی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.