ETV Bharat / international

Saudi Arabia Inflation سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی بازگشت

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 9:09 AM IST

سعودی عرب میں اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورت کے اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں تین فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ Inflation in Saudi Arabia

سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی بازگشت
سعودی عرب میں بھی مہنگائی کی بازگشت

ریاض: سعودی عرب میں اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورت کے اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں تین فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ ماہ اگست کے دوران ہوا ہے۔ اس بارے میں سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ماہ جولائی میں یہ اضافہ دو اعشاریہ سات فیصد تھا۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ خوارک، مشروبات کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے اس اضافے کا اہم سبب بنے ہیں۔ کیونکہ ماہ اگست کے دوران یہی تین شعبے بنیادی طور پر افراط زر کا ذریعہ بنے ہیں۔ Inflation Peaks in Saudi Arabia

اعداد وشمار مرتب کرنے والے شعبے کے مطابق اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ میں کے اخراجات میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوشت کی قیمتوں میں چھ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے خوراک اور مشروبات کا اضافہ صارفین تک پہنچتے پہنچتے اٹھارہ اعشاریہ آٹھ فیصد تک چلا گیا۔ اگست کے دوران قیمتوں میں اضافہ 0،4 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Online Business in Saudi Arabia سعودی عرب میں آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں

یہ معمولی طور پر ماہ جولائی کے مقابلے میں مختلف رہا۔ کہ جولائی میں یہ اضافہ 0،5 فیصد تھا۔ لیکن ماہانہ سی پی آئی خوراک اور ٹرانسپورٹ کی وجہ سے 0،8 فیصد کو چھونے لگا۔ سب سے زیادہ اضافے کا رجحان کھانے پینے سے متعلق اشیا میں آیا، یہ 0،9 فیصد تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.