ETV Bharat / international

Inflation in Pakistan پاکستان میں مہنگائی، ایک کلو آٹے کی قیمت 150 روپے - پاکستان میں افراط زر

پاکستان میں لوگ روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور لوگ سبسڈی والے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے کی کوشش میں جوق در جوق جمع ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 1 کلو آٹا 150 روپے میں دستیاب ہے۔ تندوری روٹی اور نان کی قیمت بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔Inflation in Pakistan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 9:20 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں معاشی عدم استحکام اپنے عروج پر ہے۔ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ سبسڈی والے آٹے کا ذخیرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت ملک کے مختلف حصوں میں عوام کو آٹے کے پیکٹ کم قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔ صوبوں میں اناج اور اس کی ضمنی مصنوعات کے مختلف نرخوں نے اس کی بلیک مارکیٹنگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔Inflation in Pakistan

پاکستان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق آٹے کی قلت اس قدر شدید ہے کہ سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ساتھ ہی گیس سلنڈر بھی 10 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد اور تجارتی دارالحکومت کراچی میں آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پاکستان میں 1 کلو آٹا 150 روپے میں دستیاب ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 20 کلو آٹے کی بوری 2500 روپے میں دستیاب ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی بوری کی قیمت 2400 روپے تھی۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ آٹے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے باعث کراچی میں آٹے کی قیمت 2500 روپے، حیدرآباد میں 2420 روپے اور کوئٹہ میں 2320 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Inflation: پاکستان میں مہنگائی نے چودہ سالہ ریکارڈ توڑا

ہفتہ کے روز، محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرکوں پر لائے گئے آٹے کے پیکٹوں کو دیکھ کر ریاست سندھ کے ضلع میرپور خاص میں ایک ہجوم جمع ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک مزدور کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کے 20 کلو کے پیکٹ کی قیمت 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سال پہلے اس کی قیمت 1100 روپے تھی۔

پاکستان کے وزیر دفاع خود کہہ چکے ہیں کہ ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل ہو، کھانے پینے کی چیزیں ہوں یا کھانا پکانے کی گیس اور بجلی، سب کچھ عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.