دبئی: دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول مقام دبئی میں جہاں بے شمار پرکشش چیزیں موجود ہیں، وہیں یہاں کی خاص کڑک چائے بھی مقامی افرا اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے، تاہم مہنگائی نے چائے کی قیمت پر بھی اثر ڈالا ہے۔Dubai's famous Karak Chai
چائے فروخت کرنے والے معین نے کہا ہے ہے کہ ابتدا میں اس کی قیمت فقط ایک درہم رکھی گئی تھی جو اب ڈیڑھ درہم تک بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔چائے میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، دودھ، چینی، چائے کی پتی وغیرہ یہاں تک کہ ڈسپوزایبل کپ کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔دودھ، چینی، بہترین پتی اور الائچی سے تیار کردہ اس کڑک چائے کو دبئی کا خاص مشروب سمجھا جاتا ہے جو مقامی افراد و سیاحوں میں یکساں مقبول ہے۔
اس خاص مشروب کی قیمت میں اضافے پر معین کا کہنا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں سے الائچی کے ذائقے اور تھکن اتارنے والے مشروب کی قیمت ایک درہم ہی رہی ہے جو کہ امارات 100 فلس کا ایک سکہ تھا۔ امارات میں رہائش پذیر فلسطینی شہری عبداللہ موسویس کا کہنا ہے کہ اس خاص چائے کے علاوہ یہاں پر ایک معروف برانڈ کی کون آئس کریم کی قیمت بھی حال ہی میں ایک درہم سے بڑھ کر 2 درہم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Increase Of Tourists in Dubai: دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
یو این آئی