ETV Bharat / international

Indian Student Buried Alive in Australia آسٹریلیا میں بھارتی طالبہ کو سابق بوائے فرینڈ نے زندہ دفن کر دیا تھا

آسٹریلیا میں ایک بھارتی طالبہ کا 2021 میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بارے میں نیا انکشاف ہوا ہے کہ خاتوں کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے ٹیپ اور کیبل کے ساتھ اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے زندہ دفن کر دیا تھا۔

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 5:59 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

میلبورن: 2021 میں آسٹریلیا میں ایک 21 سالہ بھارتی طالب علم کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نئے انکشافات کے مطابق اسے اس کے سابق بوائے فرینڈ نے انتقام میں تار سے باندھ کر زندہ دفن کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 23 سالہ طارک جوت سنگھ نے 2021 میں نارتھ پلمپٹن میں کام کی جگہ سے طالبہ جیسمین کور کا پیچھا کیا اور اسے فلینڈرز رینجز میں اغوا کر لیا جہاں اسے قتل کر کے ایک قبر میں دفن کر دیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق، تارک جوت، جس نے رواں سال فروری میں قتل کا اعتراف کیا تھا، جیسمین کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق بدھ کے روز جنوبی آسٹریلیا کی سپریم کورٹ میں سزا سناتے وقت پراسیکیوٹر کارمین میٹیو ایس سی نے کہا کہ جیسمین کو ظلم برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا جب سنگھ نے اسے 5 مارچ 2021 کو اس کے کام کی جگہ سے اغوا کر لیا۔ عدالت نے سنا کہ نرسنگ کی طالبہ، طارک جوت کی جانب سے اغوا کیے جانے کے بعد غیر معمولی ظلم کا شکار ہوئی۔ اسے ٹیپ اور تاروں سے باندھا گیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہوش میں رہتے ہوئے زندہ دفن کر دیا گیا۔ طارک جوت کے جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے میٹیو نے عدالت کو بتایا کہ اسے جیسمین کی گردن پر زخم بھی ملے ہیں، لیکن وہ اس کی موت کی وجہ نہیں تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسمین کی موت 6 مارچ 2021 کو دم گھٹنے سے ہوئی تھی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا، یہ انتقام کے طور پر کیا گیا قتل تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تارک جوت قتل سے چند گھنٹے قبل ہارڈویئر کی دکان سے دستانے، تار اور پھاوڑا خرید رہا تھا۔ اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی کیونکہ وہ اپنے تعلقات کی خرابی کو برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تارک جوت کی نمائندگی کرنے والے وکیل مارٹن اینڈرز نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد ان کی سوچنے کی طاقت بہت کمزور ہو گئی تھی۔ جیسمین کی موت کے بعد وہ پریشان تھا۔لیکن جسٹس ایڈم کمبر نے کہا کہ تارک جوت نے جیسمین کو صرف اس لیے سزا دے رہا تھا کیونکہ اس نے اس کو انکار کردیا تھا، اور اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ سزا کے دوران عدم پیرول کی مدت کا تعین اگلے ماہ کیا جائے گا۔ جنوبی آسٹریلیا میں قتل کے لیے کم از کم 20 سال کی غیر پیرول مدت لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.