ETV Bharat / international

Suella Braverman بھارتی نژاد برطانوی وزیر سوئیلا بریورمین نے ملکہ الزبتھ دوم کا ایوارڈ جیتا - ملکہ الزبتھ دوم وومن آف دی ایئر ایوارڈ

برطانیہ کی بھارتی نژاد ہوم سکریٹری سوئیلا بریورمین کو لندن میں ایک تقریب میں پہلی مرتبہ ملکہ الزبتھ دوم وومن آف دی ایئر ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ Suella Braverman wins

Indian origin UK minister Suella Braverman wins Queen Elizabeth II award
بھارتی نژاد برطانوی وزیر سوئیلا بریورمین
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 9:38 PM IST

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کو پہلی مرتبہ ملکہ الزبتھ دوم وومن آف دی ایئر ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ 42 سالہ بھارتی نژاد وزیر کے والدین نے جمعہ کو لندن کی ایک تقریب میں سوئیلا کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔Suella Braverman ایشین اچیورز ایوارڈ نے ٹویٹ کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم، وومن آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والی سابق اٹارنی جنرل اور نئی ہوم سیکرٹری سوئیلا بریورمین ہیں۔ سوئیلا کے پیارے والدین اُما اور کرِس ان کی طرف سے یہ ایوارڈ لینے کے لیے تقریب میں موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آج برطانیہ میں جنوبی ایشیائی باشندے سیاست، کاروبار اور سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز ہیں۔ یہ ایوارڈ 2000 میں شروع ہوا جو کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں ایسے افراد کے شاندار کام کو تسلیم کرتے ہیں۔ سوئیلا نے ٹویٹ کیا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کسی بھی شخص کے لیے رہائشی اعتبار سے دنیا کا بہترین ملک ہے۔ آئیے مل کر کام کرتے رہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے ہر ایک کی مدد کی جا سکے۔

سوئیلا، جو کہ ایک بھارتی نژاد بیرسٹر ہیں، کو اس سال برطانیہ کا ہوم سکریٹری مقرر کیا گیا تھا، جنھوں نے بھارتی نژاد پریتی پٹیل کی جگہ لی۔ برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے سوئیلا بریورمین کو اپنا ہوم سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ سوئیلا بریورمین اس سے قبل 2020-2022 کے درمیان اٹارنی جنرل تھیں۔سوئیلا مئی 2015 میں فریہم سے کنزرویٹو ایم پی کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.