ETV Bharat / international

Indian Shot Dead in New York: نیویارک میں بھارتی نژاد شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - نیویارک میں ایک سکھ کو گولی مار دی گئی

نیویارک New York میں ہفتے کی دوپہر ایک بھارتی نژاد شخص ستنام سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اپریل میں بھی یہاں سکھ کمیونٹی کے دو افراد پر حملہ کیا گیا تھا، جسے پولیس نے نفرت انگیز جرم قرار دیا تھا۔ Indian Shot Dead in New York

Indian origin man shot dead in New York
نیویارک میں بھارتی نژاد شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 3:57 PM IST

نیویارک New York میں اپنے گھر کے قریب جیپ میں بیٹھے ایک بھارتی نژاد شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ نیویارک ڈیلی نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر کو گولی لگنے کے بعد 31 سالہ ستنام سنگھ کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ Sikh man shot dead in New York یہ واقعہ ساؤتھ اوزون پارک کے پڑوس میں پیش آیا، جو رچمنڈ ہل سے متصل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپریل میں یہاں دو سکھ کمیونٹی کے ہی دو افراد پر حملہ کیا گیا تھا، جسے پولیس نے نفرت انگیز جرم قرار دیا تھا۔Indian Shot Dead in New York

دونوں خطوں میں بڑی تعداد میں بھارتی نژاد لوگ رہتے ہیں۔ڈیلی نیوز کے مطابق ستنام سنگھ کو گولی مارنے سے متعلق پولیس اور عینی شاہدین کے بیانات میں تضاد ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور پیدل آیا اور جیپ میں بیٹھتے ہی ستنام کو گولی مار دی، تاہم ایک پڑوسی نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک کار سے فائرنگ کی تھی۔ یہ واقعہ ان کے گھر کے سکیورٹی کیمرے نے قید ہوگیا ہے۔ نیوز سائٹ اے ایم این وائی نے کہا کہ اتوار کی صبح تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Biden Signs Gun Control Bill: امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیے

Sikh Men Attacked in New York: نیویارک میں سکھ برادری کے دو افراد پر حملہ، بھارتی قونصلیٹ جنرل کی مذمت

دی نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ستنام سنگھ نے جیپ اپنے ایک دوست سے قرض پر لی تھی اور جاسوس اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا وہ شوٹر کا اصلی ہدف تھا یا غلطی سے کسی ایسے شخص کو مار دیا جو اصل میں گاڑی کے مالک پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں رچمنڈ ہل میں الگ الگ واقعات میں دو سکھوں کی پگڑیاں اتار کر لوٹ لیا گیا تھا۔پولیس نے ان حملوں کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا اور ان پر نفرت انگیز جرائم کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.