ETV Bharat / international

والدین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ہندوستانی نژاد شخص کو سزا Blackmailing Case - پراسیکیوٹر ایلن

پراسیکیوٹر ایلن نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کوپہنچنے والی تکلیف سے بے پرواہ تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اسی طرح کے خیالات کا شخص ہے، کیونکہ وہ منشیات کا عادی ہے، اس لیے وہ اپنے اعمال کے لئے کسی بھی ذمہ داری سے آزاد تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 10:51 PM IST

لندن: برطانیہ کی ایک عدالت نے ایک 49 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو منشیات کی لت کے لئے اپنے والدین کو 'جذباتی طور پر بلیک میل' کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی ہے۔ برمنگھم لائیو کی رپورٹ کے مطابق دیون پٹیل پیسہ پانے کے لئے اپنے والدین سے رابطہ کرنے پر روک لگانے والے متعدد احکامات کی خلاف ورزی کی، جو اب اپنے برے بیٹے کے رویے سے 'ذلیل اور رنجیدہ' محسوس کرتے ہیں۔ وولور ہیمپٹن کراؤن کورٹ نے 27 مارچ کو سماعت کی کہ کس طرح پٹیل نے "مسلسل" پیسے مانگے اور بعض اوقات تو اس نے دن میں 10 مرتبہ اپنے والدین کو فون کیا۔ جب انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا وہ ان کے گھر پربھی دیکھا گیا۔

سزا سناتے ہوئے، جج جان بٹر فیلڈ کے سی نے کہا کہ پٹیل نے اپنی منشیات کی عادت کو پورا کرنے کے لئے اپنے والدین کی زندگیوں کوکیسے جہنم بنا دیا۔والدین کو اس سے بچانے کے لیے اس پر 2009 اور 2013 میں پابندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔پراسیکیوٹر سارہ ایلن نے کہا کہ پٹیل نے تین بار حکم کی خلاف ورزی کی اوروہ بلسٹن، وولور ہیمپٹن میں ان کے گھر پردکھائی دیا اوراس وقت تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑا، جب تک انہوں نے اسے 28 پاؤنڈ نہیں دیے۔

پراسیکیوٹر ایلن نے عدالت کو بتایا، 'وہ اپنے والدین کوپہنچنے والی تکلیف سے بے پرواہ تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اسی طرح کے خیالات کا شخص ہے، کیونکہ وہ منشیات کا عادی ہے، اس لیے وہ اپنے اعمال کے لئے کسی بھی ذمہ داری سے آزاد تھا۔ پٹیل کے والدین نے اسے دینے کے لئے پیسے ختم ہونے کے بعد پولیس کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا۔ فی الحال کارڈف کی ایک جیل میں بند پٹیل پر بے ایمانی اورچوری کے پہلے کے جرم ہیں۔ اس نے 21، 25 اور 27 جنوری کو پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کے تین الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Sentenced to 100 Years in Prison امریکہ میں ایک قصوروار کو سو سال قید کی سزا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.