ETV Bharat / international

US Spelling Bee Contest بھارتی نژاد امریکی نے یو ایس نیشنل اسپیلنگ بی مقابلہ جیت لیا - بھارتی نژاد امریکی بچہ دیو شاہ

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ بھارتی نژاد امریکی بچہ دیو شاہ نے 'اسکرپس نیشنل اسپیلنگ بی 2023' کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ جس پر دیو شاہ کو بطور انعام 50,000 ڈالر (تقریباً 41 لاکھ روپے) دیا گیا۔

Indian origin boy wins US Spelling Bee contest by getting this word correct
بھارتی نژاد امریکی نے یو ایس نیشنل اسپیلنگ بی مقابلہ جیت لیا
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 3:29 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ دیو شاہ نے 'نیشنل اسپیلنگ بی 2023' کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ جمعرات کی رات اس ٹائٹل کو جیتنے والے دیو شاہ کو انعام کے طور پر $50,000 (تقریباً 41 لاکھ روپے) دیے گئے۔ دیو شاہ نے لفظ Psammophile کا صحیح ہجے (اسپیلنگ) کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔ Psammophile لفظ کے معنی وہ پودے یا جانور ہیں جو ریتلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

فائنل راؤنڈ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم دیو شاہ کا مقابلہ ورجینیا کی 14 سالہ شارلٹ والش سے تھا۔ شردھا راچامریڈی اور سوریا کپو نے 15,000 ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ دیو شاہ نے تیسری بار اس مقابلے میں حصہ لیا۔ اس سے قبل وہ 2019 اور 2021 میں اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں اور بالترتیب مشترکہ 51 ویں اور مشترکہ 76 ویں نمبر پر رہے تھےکووڈ-19 کی عالمی وبا کی وجہ سے یہ مقابلہ 2020 میں منعقد نہیں کیا گیا تھا۔

اسپیلنگ کے اس مقابلوں میں دنیا بھر سے گیارہ ملین افراد نے حصہ لیا، جن میں سے صرف گیارہ طلبہ ہی فائنل میں جگہ بنا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ ان 11 میں سے 10 فائنلسٹ بھارتی نژاد تھے۔ بھارتی نژاد بچوں کے زیر تسلط یہ مقابلہ نہ صرف ہجے کی جانچ کرتا ہے، بلکہ الفاظ کی اصلیت اور ان کی ساخت اور استعمال کے علم کی بھی جانچ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بالو نٹراجن نے اسے 1985 میں جیتا تھا۔ اب تک بھارتی نژاد 21 بچوں نے یہ مقابلہ جیتا ہے۔ 2008 سے 2018 تک اس مقابلے پر بھارتی نژاد بچوں کی اجارہ داری تھی۔ 2021 میں ایک غیر بھارتی نے مقابلہ جیتا تھا۔ لیکن گزشتہ سال بھارتی نژاد ہارینی لوگن نے جیت حاصل کی تھی۔ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء 'اسپیلنگ بی' میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جو الفاظ کی درست املا بتانے سے متعلق ہے۔1925 میں شروع کی گئی نیشنل اسپیلنگ بی مقابلے کو ملک کا سب سے بڑا اور طویل عرصے تک چلنے والا تعلیمی پروگرام سمجھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.