لندن: کینیڈا کے بعد اب برطانیہ میں بھی خالصتان حامی ، بھارتی سفارتکاروں کو پریشان کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ خالصتان کے حامیوں نے جمعہ کے روز برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم دوری سوامی کو اسکاٹ لینڈ کے ایک گرودوارہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ خبر ایک خالصتان حامی کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
-
Indian High Commissioner to the UK, Vikram Doraiswami, was stopped by a few radicals from entering the Glasgow Gurdwara. Instead of getting into an argument, the Indian High Commissioner decided to leave. The issue has been raised with the UK foreign office and also the police:… pic.twitter.com/S82sfvVPmo
— ANI (@ANI) September 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Indian High Commissioner to the UK, Vikram Doraiswami, was stopped by a few radicals from entering the Glasgow Gurdwara. Instead of getting into an argument, the Indian High Commissioner decided to leave. The issue has been raised with the UK foreign office and also the police:… pic.twitter.com/S82sfvVPmo
— ANI (@ANI) September 30, 2023Indian High Commissioner to the UK, Vikram Doraiswami, was stopped by a few radicals from entering the Glasgow Gurdwara. Instead of getting into an argument, the Indian High Commissioner decided to leave. The issue has been raised with the UK foreign office and also the police:… pic.twitter.com/S82sfvVPmo
— ANI (@ANI) September 30, 2023
خالصتانی حامی نے کہا کہ اسے معلوم ہوا کہ دورائی سوامی البرٹ ڈرائیو پر گلاسگو گرودوارہ کی گرودوارہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک منصوبہ بنایا اور وہاں پہنچ گئے۔ اس نے دوری سوامی کو بتایا کہ انھیں گرودوارہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خالصتان کے حامیوں اور بھارتی ہائی کمشنر وکرم دوری سوامی کے درمیان بحث بھی ہوئی ۔
-
#WATCH | Patiala, Punjab: On Vikram Doraiswami, Indian High Commissioner to UK, allegedly stopped from entering a gurdwara in Scotland, SGPC General Secretary Gurcharan Singh Grewal says, "People of England, they are upset with the illegal arrest of Jaggi Johal. That is the… pic.twitter.com/AnE00Amw7b
— ANI (@ANI) September 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Patiala, Punjab: On Vikram Doraiswami, Indian High Commissioner to UK, allegedly stopped from entering a gurdwara in Scotland, SGPC General Secretary Gurcharan Singh Grewal says, "People of England, they are upset with the illegal arrest of Jaggi Johal. That is the… pic.twitter.com/AnE00Amw7b
— ANI (@ANI) September 30, 2023#WATCH | Patiala, Punjab: On Vikram Doraiswami, Indian High Commissioner to UK, allegedly stopped from entering a gurdwara in Scotland, SGPC General Secretary Gurcharan Singh Grewal says, "People of England, they are upset with the illegal arrest of Jaggi Johal. That is the… pic.twitter.com/AnE00Amw7b
— ANI (@ANI) September 30, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ گرودوارہ کمیٹی کے لوگ اس واقعہ سے متفق ہیں یا نہیں۔ تاہم میڈیا میں شائع ہونے والے خالصتان کے حامیوں کے بیانات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل سے ناراض ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بھارت اور برطانیہ حکومت کے درمیان مستحکم ہوتے تعلقات کو بھی پسند نہیں کررہے ہیں۔
سکھ یوتھ یوکے نے واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کارکن گرودوارہ کمیٹی کے ممبر کے ساتھ بحث کررہا ہے اور پھر کمیٹی کا آدمی کارکن کا فون چھیننے کی ناکام کوشش کرتا ہے ۔ اس کے بعد ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو کارکن پارکنگ میں ہائی کمشنر کی گاڑی کے پاس جاتے ہیں اوراندر سے بند گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ گوردوارہ کمیٹی کے ارکان اس پورے واقعہ میں مداخلت کرتے نظر نہیں آتے۔
ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم دوری سوامی کو گلاسگو گرودوارے میں داخل ہونے سے روکے جانے کا معاملہ بھارت نے برطانوی دفتر خارجہ میں اٹھایا ہے۔