ETV Bharat / international

Bangladeshi Fishermen Rescued بھارتی کوسٹ گارڈ نے ستائیس بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا

بھارتی کوسٹ گارڈ Indian Coast Guard نے خلیج بنگال میں پھنسے 27 بنگلہ دیشی ماہی گیروں Bangladeshi fishermen کو بچایا لیا۔ ہفتے کے روز 10 ماہی گیروں کو بچانے کے بعد اتوار کو مزید 17 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچانے میں کامیاب رہے۔

Indian Coast Guard Rescues Bangladeshi fishermen
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ستائیس بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 11:03 PM IST

ڈھاکہ: بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی ایس جی) Indian Coast Guard نے قدرتی آفات کی وجہ سے خلیج بنگال میں پھنسے 27 بنگلہ دیشی ماہی گیروں Bangladeshi fishermen کو بچایا ہے۔ آئی ایس جی نے گزشتہ دو دنوں کے میراتھن سرچ آپریشن کے دوران کئی کشتیوں میں پھنسے ان ماہی گیروں کو بچایا۔ آئی ایس جی ذرائع کے مطابق انہوں نے ہفتہ کے روز آپریشن شروع کر کے سب سے پہلے 10 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا، بعد ازاں اتوار کو مزید 17 افراد کو بچایا گیا۔

ان ماہی گیروں نے کوسٹ گارڈ کے ارکان کو بتایا کہ 16 اگست کو وہ بنگلہ دیش کی مونگلا سمندری بندرگاہ سے گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔ پھر 19 اگست کو وہ سب سمندر کے بیچ میں ایک طوفان میں پھنس گئے۔ یہ لوگ تین کشتیوں میں سوار تھے۔ ان میں سے دو کشتیاں طوفان میں الٹ گئیں۔ اس کے بعد کشتی میں سوار ماہی گیروں نے پانی میں تیرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Fishermen Missing بنگلہ دیش میں مچھلی کے 11 ٹرالر سمندر میں ڈوبے، 34 ماہی گیر لاپتہ

فوج کے ذرائع کے مطابق انڈین کوسٹ گارڈ کا ڈورنیئر طیارہ آفت کے وقت سے ہی فضائی تلاشی آپریشن چلا رہا تھا۔ دوسری جانب فورس کے دو ریسکیو جہاز، آئی سی جی ایس انمول اور آئی سی جی ایس ورد الگ تھلگ گہرے سمندری علاقوں میں کام کر رہے تھے۔ انہیں اتوار کی صبح ہند-بنگلہ دیش آبی علاقہ کے نزدیک ہندوستانی آبی علاقہ میں گہرے سمندر میں بچایا گیا۔

آئی ایس جی مغربی بنگال کے انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پنکج ورما نے صحافیوں کو بتایا کہ بچائے گئے ماہی گیر فورس کے ریسکیو جہاز میں ہیں۔ انہیں مشرقی میدنی پور ضلع کے ہلدیا لایا جا رہا ہے۔ جنہیں اتوار کو ہی مقامی پولیس انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس پر کارروائی جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعے بعد میں انہیں بنگلہ دیش بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.