کمپالا: یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایک بھارتی تاجر اُتم بھنڈاری کو ایک پولیس افسر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق رجہ چیمبرز میں ٹی ایف ایس فنانشل سروسز کے ڈائریکٹر اتم بھنڈاری کو جمعہ کو پولیس آفس کے پی سی ایوان واب وائر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اُتم بھنڈاری سے لئے گئے قرض کی رقم واپس کرنے پر پولیس افسر میں جھگڑا ہوا جس کے بعد پولیس کانسٹیبل نے اس واردات کو انجام دیا۔ صدر یووری موسیوینی نے ہفتہ کو بھنڈاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ کمپالا میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور صدر کی تعزیت اور پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ہائی کمیشن کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، "ایچ سی آئی کمپالا سوگوار بھنڈاری خاندان کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے پر صدر موسیوینی کی تعزیت اور یوگانڈا کے حکام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔" اس پورے معاملے میں کچھ پریشان کن سی سی ٹی وی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں پولیس کانسٹیبل کو اتم بھنڈاری سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کے بعد ہی ملزم نے ہندستانی تاجر پر فائرنگ کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار پولیس افسر کو بینک کے ساتھ قرض کے بقیہ پر غلط فہمی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Student Shot Dead in Canada: کینیڈا میں بھارتی طالب علم ہلاک، وزیر خارجہ جے شنکر کا اظہار افسوس
بعد ازاں شام کو پولیس کی اعلیٰ قیادت نے یوگانڈا میں ہندوستانی کمیونٹی کے لیڈروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی، جس میں ہندوستانی برادری کو زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دریں اثنا، یوگانڈا پولیس فورس نے تحقیقات کے دوران یہ معلوم کیا کہ متوفی کانسٹیبل کی ذہنی صحت کے مسائل سے واقف تھا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل مسلسل ذہنی پریشانیوں کا سامنا کررہا تھا اور اسی پریشانی کی وجہ سے اسے دو بار اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے 2018 میں اس پر اسلحہ رکھنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی پولیس اہلکار سے بندوق چرائی تھی۔ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
یو این آئی