ETV Bharat / international

Gas Cylinder Blast At UAE Restaurant: یو اے ای میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بھارتی سمیت دو شہری ہلاک

ابوظہبی کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔ Gas Cylinder Blast At UAE Restaurant بھارتی سفارت خانے نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاش کی جلد وطن واپسی کے لیے مقامی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

Indian Among two Killed In Gas Cylinder Blast At UAE Restaurant
یو اے ای میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بھارتی سمیت دو شہری ہلاک
author img

By

Published : May 26, 2022, 5:48 PM IST

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں اس ہفتے کے اوائل میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے Gas Cylinder Blast At UAE Restaurant سے ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے، جس میں 106 بھارتیوں سمیت 120 دیگر زخمی بھی ہوئے۔ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر ابوظہبی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جس میں کل 120 افراد زخمی ہوئے۔ خلیج ٹائمز نے بدھ کو اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری ہیں۔

بھارتی سفارت خانے نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں ایک بھارتی شہری بھی ہے۔ سفارت خانے نے کہا کہ وہ لاش کی جلد وطن واپسی کے لیے مقامی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اسے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی دوسرے مقتول کی قومیت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری کاغذی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.