ETV Bharat / international

Indian American student killed بھارتی نژاد امریکی طالب علم کا قتل، کورین روم میٹ حراست میں

امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی میں 20 سالہ بھارتی نژاد امریکی طالب علم ورون منیش کا یونیورسٹی کے کیمپس میں قتل کردیا گیا۔ منیش کے قتل کا الزام اس کے ہی 22 سالہ جنوبی کوریائی روم میٹ پر ہے۔ جس کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔Indian American student killed

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 5:29 PM IST

Etv Bharat
ھارتی نژاد امریکی طالب علم کا قتل، کورین روم میٹ حراست میں

امریکہ کے انڈیانا میں 20 سالہ بھارتی نوجوان ورون منیش کو پرڈیو یونیورسٹی کے کیمپس میں قتل کردیا گیا۔ منیش پرڈیو یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیش کے قتل کا الزام اس کے ہی 22 سالہ جنوبی کوریائی روم میٹ پر ہے۔ جس کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کو انڈیانا پولیس نے قتل کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ طالب علم کی موت نے بہت سے جواب طلب سوالات چھوڑے ہیں کیونکہ پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ حملے کا مقصد نوجوان کو قتل کرنا تھا۔Indian American student killed

اطلاعات کے مطابق ورون کی لاش کیمپس کے ایک ہال سے ملی۔ رپورٹ کے مطابق ورون جنوبی کوریائی نوجوان جی من جمی شا کے ساتھ کمرہ شیئر کرتا تھا۔ اس نے ہی بدھ کی رات 12:45 بجے فون پر قتل کی اطلاع دی تھی۔ پولیس چیف لیسلی وائٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں کیس کی مکمل تفصیلات بتائیں۔ ورون یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم تھا۔ پولیس کو اس کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات ملے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورون کی موت تکلیف دہ زخموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sikh Family Murdered in USA کیلیفورنیا میں آٹھ ماہ کی بچی سمیت چار بھارتیوں کا قتل

ورون کے بچپن کے دوست ارونابھ سنہا نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ منگل کی رات ورون دوستوں کے ساتھ آن لائن چیٹنگ کر رہے تھے۔ ساتھ ہی وہ گیمنگ میں بھی مصروف تھا۔اس دوران انہوں نے ورون کے چیخنے کی آواز سنی۔اس رات ارونابھ دوستوں کے ساتھ نہیں کھیل رہے تھے لیکن دوستوں نے بتایا کہ حملے کی آواز صاف سنائی دے رہی تھی۔وہ نہیں جانتے کیا ہوا؟ بدھ کی صبح اسے ورون کے قتل کا علم ہوا۔ اس سے پہلے آٹھ سال قبل بھی اس کیمپس میں ایسا واقعہ ہو چکا تھا۔

انڈیانا پولیس نے بتایا کہ 10 دن بعد ورون کی 21 ویں سالگرہ تھی۔ اس نے 2020 میں پارک ٹیوڈر ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔ وہ نیشنل میرٹ اسکالرشپ پروگرام میں سیمی فائنلسٹ تھا۔ ایک بیان میں ڈرڈو یونیورسٹی کے صدر مچ ڈینیئلز نے کہا کہ یونیورسٹی کا محکمہ پولیس اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق جنوری 2014 کے بعد یہ پرڈیو کا پہلا آن کیمپس قتل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.