ETV Bharat / international

India Relief Aid to Turkey بھارت نے ترکیہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ بھی روانہ کردی - ترکیہ میں زلزلہ

تباہ کن زلزلے کے بعد درجنوں ممالک ترکیہ اور شام کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں وہیں بھارت نے ترکیہ کی امداد کے لیے دوسری کھیپ بھی روانہ کردی ہے۔ اس سے قبل آج صبح بھارت کی فضائیہ کا طیارہ تباہی سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ اور ایک ریسکیو ٹیم ترکیہ میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے زلزلہ سے متاثرہ ملک کے اڈانا پہنچا۔

India sends second batch of help to earthquake hit Turkey
بھارت نے ترکیہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ بھی روانہ کردی
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 5:38 PM IST

نئی دہلی: تباہ کن زلزلے سے دو چار ترکیہ کی امداد کے لیے بھارت نے اپنی امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی ہے۔ اس کھیپ میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس NDRF کی ٹیمیں کے ساتھ ڈاگ اسکواڈ، تلاش اور بچاؤ کے آلات اور گاڑیاں بھی شامل ہیں۔بھارت پیر کو ملک میں آنے والے زلزلے کے بعد جاری بحران کے دوران ترکیہ کی مدد کر رہا ہے۔

اس معاملے کے بارے میں، وزارت خارجہ (MEA) نے ٹویٹ کیا کہ دوسرا فضائیہ کا طیارہ این ڈی آر ایف ٹیموں کے ساتھ بشمول ڈاگ اسکواڈ، تلاش اور بچاؤ کے آلات اور گاڑیاں ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے۔انھوں نے آگے لکھا کہ بھارت ضرورت کی گھڑی میں ترکیہ کے لوگوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

India sends second batch of aid and relief to earthquake hit Turkey
بھارت نے ترکیہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ بھی روانہ کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی فضائیہ کا طیارہ تباہی سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ اور ایک ریسکیو ٹیم ترکیہ میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے زلزلہ سے متاثرہ ملک کے اڈانا پہنچا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے 50 سے زائد اہلکاروں اور خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ C17 کی پرواز ضروری سامان کے ساتھ، بشمول طبی سامان، ڈِرلنگ مشینیں اور امدادی کوششوں کے لیے درکار دیگر سامان آج صبح ترکیہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

نئی دہلی میں ترک سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ زلزلے سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ این ڈی آر ایف کی خصوصی تلاش اور بچاؤ ٹیموں اور تربیت یافتہ کتوں کے دستے کے ساتھ ابھی ابھی ترکیہ پہنچی ہے۔ آپ کی حمایت اور یکجہتی کے لئے بھارت کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:

Earthquake in Turkey بھارت نے زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کی

PM Modi Condoles Deaths in Turkey پی ایم مودی کا ترکیہ، شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے بعد درجنوں ممالک ترکیہ اور شام کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ پیر کو ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے آنے والے زلزلے میں منگل کو ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تقریباً 5000 تک پہنچ گئی ہے اور دسیوں ہزار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں مرنے والوں کی تعداد 3,381 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 20,426 ہوگئی ہے۔ جبکہ ہمسایہ ملک شام میں ہلاکتوں کی تعداد 1,509 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 3,548 ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک میں ریسکیو آپریش ابھی جاری ہے جس کی وجہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.