کولمبو: جزیرے کے ملک کی سب سے با اثر بائیں بازو کی جماعت جنتا ویمکتی پیرامونا (جے وی پی) کے رہنما نے بدھ کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت سری لنکا کو مالی امداد فراہم نہ کرتی تو ملک مزید معاشی مشکلات میں پڑ جاتا۔JVP Leader On Sri Lanka
ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے جے وی پی لیڈر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ چھ ماہ میں 3.8 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چار سالوں میں صرف 2.9 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔
بھارتی مدد کی تعریف کرتے ہوئے ڈسانائیکے کے حوالے سے دی آئی لینڈ اخبار نے کہاکہ "ہندوستان نے ایسے وقت میں ملک کی مدد کی جب سری لنکا کی حکومت لوگوں کی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنے سے قاصر تھی۔"
یہ بتاتے ہوئے کہ ملک میں اقتصادی اور خوراک کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، جے وی پی لیڈر نے حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے ایک نئے دور کا انتباہ دیا۔ جے وی پی نے 1971 اور 1987-89 میں دو ناکام بڑی بغاوتوں کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Sri Lanka To Pass New Anti Corruption Laws سری لنکا میں انسداد بدعنوانی کا نیا قانون
سری لنکا کی حکومت ایک نیا انسداد بدعنوانی قانون منظور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ Sri Lanka to pass new anti corruption laws
یواین آئی