نئی دہلی: بھارت اور سعودی عرب نے جمعرات کو دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع برائے اسٹریٹجک امور احمد اے اسیری نے آج نئی دہلی میں سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر نے وزیر دفاع کو بھارت - سعودی عرب مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون (جے سی ڈی سی ) کی 5ویں میٹنگ کے بارے میں بتایا جو 29 جون 2022 کو منعقد ہوئی تھی۔ India, Saudi Defence Cooperation
جے سی ڈی سی میٹنگ کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سکریٹری (مسلح افواج) مسٹر دنیش کمار اور مسٹر احمد اے اسیری نے کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ مشقوں، ماہرین کے تبادلوں اور صنعتی تعاون میں ہونے والی پیش رفت سمیت ملٹری ٹو ملٹری تعاون کا جائزہ لیا۔ دفاعی صنعت میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مشترکہ بحری مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو بڑھانے اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ مشقوں کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جے سی ڈی سی کی اگلی میٹنگ سعودی عرب میں سنہ 2023 میں باہمی طور پر آسان تاریخوں میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جے سی ڈی سی بھارت اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کا اعلیٰ ادارہ ہے۔
نائب وزیر نے، چیئر مین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ وفد کے لیے ایک دفاعی صنعتی بات چیت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں متعدد بھارتی دفاعی صنعتوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
- بھارت-سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر ایک نظر
- 'نجی شعبے، دفاعی شعبے میں خود کفیلی کے لیے حب الوطنی کے جذبے سے کام کریں'
- بھارت اور برازیل کے درمیان دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال
- بھارت ۔ سعودی عرب دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت کی امید
یو این آئی