ETV Bharat / international

جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، کہا بھارت روس تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم ہیں - بھارت روس تعلقات

Jaishankar in Russia وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ماسکو میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے جنگ اور کشیدگی سمیت کئی بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی۔ جے شنکر مختلف دو طرفہ اور عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے روس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔

Jaishankar meeting with Russian counterpart Sergey Lavrov
جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 8:53 PM IST

ماسکو: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بدھ کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور بین الاقوامی اسٹریٹجک صورتحال، تنازعات اور کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے لاوروف کو بتایا کہ بھارت اور روس کے تعلقات بہت مضبوط اور مستحکم رہے ہیں۔ اس سال ہم اس ملاقات سے پہلے چھ مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں اور یہ ہماری ساتویں ملاقات ہے۔ ہمارے وزیر اعظم اور صدر پوتن بھی مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کو جی 20، شنگھائی تعاون تنظیم، آسیان اور برکس جیسے فورمز کے ذریعے کئی بار باقاعدگی سے ایک دوسرے سے بات کرنے کا موقع ملا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ آج کی ملاقات میں دونوں فریق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بدلتے ہوئے حالات اور تقاضوں کے مطابق ایڈجسٹ کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم بین الاقوامی تزویراتی صورتحال، تنازعات اور کشیدگی کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کو درپیش ترقیاتی چیلنجوں اور یقینا کثیرالجہتی اور کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ واضح رہے کہ گلوبل ساؤتھ کی اصطلاح عام طور پر معاشی طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک نے تعاون کے مختلف راستے دیکھے ہیں، ہم مسلسل پیش رفت دیکھ کر بہت خوش ہیں اور ہم جنوری میں ہونے والی وائبرینٹ گجرات کانفرنس میں روس کی بھرپور شرکت کے منتظر ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ اور بہت اچھے ہیں اور یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہورہی ہے کہ موجودہ دور میں بھی یہ تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

Jaishankar meeting with Russian counterpart Sergey Lavrov
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات

میٹنگ سے قبل روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ماسکو اور نئی دہلی گزشتہ دہائیوں میں ابھرنے والے عالمی نظام میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک لازمی عنصر کے طور پر کثیر قطبی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سے قبل منگل کے روز جے شنکر نے کہا تھا کہ جب کہ تمام ممالک کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں، لیکن عالمی سیاست میں واحد استحکام بھارت اور روس کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دفاع، خلائی اور جوہری توانائی کے شعبوں میں ممالک صرف ان لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جن پر ان کا بھروسہ ہے۔

واضح رہے کہ جے شنکر مختلف دو طرفہ اور عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے روس کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ وہ پیر کو ماسکو پہنچے اور روسی اسٹریٹجک کمیونٹی کے سرکردہ نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور رابطے، کثیرالجہتی، بڑی طاقت کے مقابلے اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.