ETV Bharat / international

UK PM Boris Johnson To Visit India: غیریقینی وقت میں بھارت ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، برطانوی وزیراعظم کا بیان - برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے چند دن بعد ’ایک بڑی اقتصادی طاقت اور اس غیر یقینی وقت میں برطانیہ کے ایک انتہائی قابل قدر اسٹریٹجک پارٹنر" کے ساتھ تعلقات کی تجدید کی ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔

غیریقینی وقت میں بھارت ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، برطانوی وزیراعظم کا بیان

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 7:50 PM IST

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ "وزیر اعظم جانسن اس ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے تاکہ عالمی اقتصادی چیلنجوں اور خطرات کے پیش نظر ایک کلیدی شراکت دار جمہوریت کے ساتھ امن اور خوشحالی کے لیے ہماری دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کیا جاسکے۔ ‘‘ وزیر اعظم جانسن 21 اپریل کو احمد آباد سے اپنے بھارت کا دورہ شروع کریں گے، جہاں وہ سرکردہ تاجروں سے ملاقات کریں گے اور اہم صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی وزیر اعظم ہندوستان کی پانچویں بڑی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے اور جو آدھے سے زیادہ برطانوی ہندوستانیوں کا گھر ہے۔ وہ اس دورے میں اس سال شروع ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں پیش رفت کو آگے بڑھائیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ ایک معاہدہ 2035 تک ہماری کل تجارت کو 28 بلین پاؤنڈ سالانہ تک بڑھا سکتا ہے، جس سے پورے برطانیہ میں3 پاؤنڈبلین تک کی آمدنی ہو سکتی ہے۔

جانسن جمعہ 22 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے نئی دہلی جائیں گے، جہاں دونوں رہنما دو طرفہ اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر گہرائی سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم جانسن نے ایک بیان میں کہا: "ایک ایسے وقت میں جب مطلق العنان ممالک ہمارے امن اور خوشحالی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، یہ ضروری ہے کہ جمہوری اور دوست ممالک متحد رہیں۔ ایک بڑی اقتصادی طاقت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان اس غیر یقینی وقت میں برطانیہ کے لیے ایک انتہائی قابل قدر اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

انہوں نے کہا’’روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی سے لے کر توانائی کے تحفظ اور دفاع تک، تمام مسائل جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے واقعی اہم ہیں، میرے دورہ ہندوستان کے دوران حل کیے جائیں گے۔" پچھلے سال، دونوں وزرائے اعظم نے یوکے-انڈیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر اتفاق کیا، جس میں برطانیہ میں 53 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور تجارت، صحت، آب و ہوا، دفاع اور سلامتی میں دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری پہلے سے ہی برطانیہ میں 95,000 ملازمتوں کی حمایت کرتی ہے، جس میں آئندہ اعلانات اور مستقبل کے آزاد تجارتی سودوں سے فروغ پانے کی امید ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.