ETV Bharat / international

Dornier Aircraft بھارت نے سری لنکا کو تحفے میں دیئے ڈورنیئر طیارے - سری لنکا کو ڈورنیئر طیارہ تحفہ

پیر کے روز کے بھارت نے سری لنکا کی بحریہ کو ڈورنیئر میری ٹائم سیکورٹی سرویلنس ایئر کرافٹ سونپ دیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے بھی موجود تھے۔ India Gift Dornier Aircraft to Sri Lanka

بھارت نے سری لنکا کو تحفے میں دیئے ڈورنیئر طیارے

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 9:37 AM IST

نئی دہلی: بھارت نے بحر ہند کے علاقے کی سلامتی میں مزید تعاون کرنے کے اقدام کے طور پر پیر کو سری لنکا کو ایک ڈورنیئر میری ٹائم سیکورٹی سرویلنس ایئر کرافٹ تحفہ میں دیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، یہ ڈورنیئر میری ٹائم جاسوس ایئر کرافٹ کٹونائیکے میں ایئر فورس بیس پر منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں پہنچایا گیا۔ India hands over Dornier Aircraft to Sri Lanka

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ ملک کی میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط کرے گا۔ سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار، جنہوں نے تقریباً چار ماہ تک ہندوستان میں تربیت حاصل کی ہے، طیارے کو آپریٹ کریں گے اور انہیں اپنے ہندوستانی ہم منصبوں سے آپریشنل سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: First Made-in-India Commercial Aircraft: پہلے دیسی کمرشیل طیارہ ڈورنیئر نے پرواز بھری

وزارت خارجہ نے کہا 'یہ طیارہ قوت ضرب کے طور پر کام کرے گا، جس سے سری لنکا اپنے ساحلی پانیوں میں انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کی دیگر منظم شکلوں جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔ سری لنکا کی میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش موجودہ چیلنجز کے پیش نظر طیارے کی بروقت شامل کرنا ہے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.