ETV Bharat / international

Kabul Terror Attack بھارت نے کابل میں تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی - کاج ایجوکیشنل سینٹر پر دہشت گردانہ حملے

بھارت، امریکہ اور اقوام متحدہ نے نے کابل میں تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ گزشتہ روز کابل کاج ایجوکیشنل سینٹر میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ Kabul terror attack

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:53 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاج ایجوکیشنل سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ہم کابل کے دشت برچی میں کاج ایجوکیشنل سینٹر پر کل کے دہشت گردانہ حملے سے غمزدہ ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ہندوستانی تعلیمی مقامات پر معصوم طلباء کو مسلسل نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے"۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کا ٹویٹ

بھارت کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کابل کے تعلیمی مرکز پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور پائیدار امن اور ترقی کے لیے ایک ضروری محرک بھی ہے۔

دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Blast at education institute in Kabul کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک

امریکی ناظم الامور کیرن ڈیکر نے بھی تعلیمی مرکز پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تمام طلبا کو امن اور خوف کے بغیر تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اس حملے کو دہشت گردی کی شرمناک کارروائی قرار دیتے ہوئے، یو ایس چارج ڈی افیئرز نے ٹویٹ کیا کہ "امریکہ کاج ہائر ایجوکیشنل سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امتحان دینے والے طلباء سے بھرے کمرے کو نشانہ بنانا شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح کابل کے ایک تعلیمی ادارے کاج اکیڈمی میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ تبھی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک، جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.